عنوان: کسی کے نام کے ساتھ لفظ "اقدس" تعظیماََ لگانے کا حکم(7482-No)

سوال: مفتی صاحب ! "اقدس" کا لفظ اللہ تعالی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، جیسے کہتے ہیں کہ اللہ تعالی کی ذات اقدس، کیا یہ لفظ کسی عالم یا بزرگ کی تعظیم کی خاطر ان کے نام کے ساتھ لگاسکتے ہیں یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ ایسے اسماء جو مشترک ہوں اور اللہ تعالی اور بندوں دونوں کے لئے استعمال کئے جاتے ہوں، ان کو بطور نام رکھنا یا لقب کے طور پر استعمال کرنا جائز ہے، کیونکہ ایسے الفاظ جب بندوں کے لئے بولے جاتے ہیں، تو ان سے وہ مراد نہیں ہوتا، جو اللہ تعالی کے لئے بولے جانے کے وقت مراد ہوتا ہے، لہذا صورت مسئولہ میں لفظ "اقدس" کسی عالم یا بزرگ کی تعظیم کی خاطر ان کے نام کے ساتھ لگانا اور استعمال کرنا شرعا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (417/6، ط: دار الفکر)
وجاز التسمیۃ بعلی ورشید من الأسماء المشترکۃ ویراد فی حقنا غیر ما یراد فی حق اﷲ تعالیٰ لکن التسمیۃ بغیر ذلک فی زماننا اولیٰ لأن العوام یصغرونھا عند النداء۔

الفتاوی الھندیۃ: (362/5، ط: دار الفکر)
التسمیۃ باسم یوجدفی کتاب اﷲ تعالیٰ کالعلی والکبیر والرشید والبدیع جائزۃ لأنہ من الاسماء المشترکۃ ویراد فی حق العباد غیر مایراد فی حق اﷲ تعالیٰ، والتسمیۃ باسم لم یذکرہ اﷲ تعالیٰ فی عبادہ ولا ذکرہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم ولا استعملہ المسلمون، تکلّموا فیہ والأولیٰ أن لا یفعل۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 553 May 16, 2021
kisi kay naam kay sath aqdas tazeeman laganay ka hukum, The command / ruling to add / write the word "Aqdas" to / with someone's name

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.