سوال:
بعض لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ کرسی یا پلنگ وغیرہ پر بیٹھ کر پاؤں ہلاتے رہتے ہیں، کیا یہ ممنوع ہے؟
جواب: کرسی یا پلنگ وغیرہ پر بیٹھ کر پاؤں ہلانا، عبث اور بے کار کام ہے اور آداب کے لحاظ سے بھی اچھا نہیں ہے، لہذا اس سے اجتناب کرنا مناسب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کذا فی فتاوی دار العلوم دیوبند: رقم الفتوی: 181- 03/1442
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی