سوال:
میں جب کھانا بناتی ہوں، تو مجھے پسینہ بہت آتا ہے اور بسا اوقات ایک دو پسینہ کے قطرے غلطی سے کھانے میں گرجاتے ہیں، تو کیا وہ کھانا کھانا جائز ہے؟
جواب: انسان کا پسینہ پاک ہے، لہذا کھانے میں اگر کبھی پسینہ گرجائے، تو اس کا کھانا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھدایۃ: (25/1، ط: دار احیاء التراث العربی)
وعرق كل شيء معتبر بسؤره " لأنهما يتولدان من لحمه فأخذ أحدهما حكم صاحبه. قال: " وسؤر الآدمي وما يؤكل لحمه طاهر " لأن المختلط به اللعاب وقد تولد من لحم طاهر فيكون طاهرا ويدخل في هذا الجواب الجنب والحائض والكافر "
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی