سوال:
مفتی صاحب ! اگر کوئی امام عمامہ پہنے بغیر نماز پڑھائے، تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب: عمامہ پہنے بغیر نماز پڑھنا اور پڑھانا جائز ہے، البتہ چونکہ عمامہ باندھنا حضور ﷺ کی مستقل سنت ہے، اور احادیث میں اس کے پہننے کی بڑی فضیلت آئی ہے، لہذا عمامہ پہن کر نماز پڑھنا یا پڑھانا زیادہ ثواب اور فضیلت کا باعث ہے، بلکہ بعض ضعیف روایات کے مطابق عمامہ باندھ کر پڑھی گئی نماز کا ثواب بغیر عمامہ پہنے پڑھی گئی نماز کے مقابلے میں پچیس گنا زیادہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مرقاۃ المفاتیح: (250/8)
وروی ابن عساکرعن ابن عمرمرفوعا صلاۃ تطوع او فریضۃ بعمامۃ تعدل خمسا وعشرین صلاۃ بلاعمامۃ وجمعۃ بعمامۃ تعدل سبعین جمعۃ بلا عمامۃ فھذا کلہ یدل علی فضیلۃ العمامۃ مطلقا۔
ملتقی الابحر: (232/2)
العمامۃ سنۃ نبویۃ شریفۃ غفل عنھا کثیرمن العلماء بل زھدوا حتی فی تغطیۃ الرأس مما لیس من شعار الکفرۃ وقد قال علی القاری رحمہ اللہ ان رسول اللہ ﷺ ما صلی حاسر الرأس الا فی احرامہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی