سوال:
السلام علیکم، آج کل مدرسے کے طلباء قرآن کریم اور حدیث کی کتابوں کو بیگ میں رکھ کر پیچھے لٹکا لیتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟ برائے مہربانی وضاحت فرما دیں۔ جزاکم اللہ خیرا
جواب: واضح رہے کہ قرآن مجید کلام اللہ ہے اور شعائرِ اسلام میں سے ہے، اس کی تعظیم واجب ہے، صورت مسئولہ میں اگر ضرورت اور عذر ہو، تو مدرسے کے بچوں کے لئے قرآن مجید اور حدیث کی کتابوں کو بستہ میں رکھ کر پیٹھ کے پیچھے لٹکانا اگرچہ ناجائز نہیں ہے، لیکن بہتر یہی ہے کہ کوئی ایسی صورت اختیار کی جائے، جس میں قرآن مجید کو پیٹھ پر لٹکانا لازم نہ آئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الأشباہ و النظائر: (ص: 108، ط: سعید)
والجلوس علی جولق فیہ مصحف إن قصد الحفظ لایکرہ وإلا یکرہ۔
کذا فی فتاویٰ دار العلوم دیوبند: رقم الفتویٰ: 173913
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی