عنوان: کیا امام فرض نماز کے رکوع اور سجدے میں ادعیہ ماثورہ پڑھ سکتا ہے؟ (7866-No)

سوال: میں ایک مسجد کا امام ہوں اور فرض نماز کے رکوع اور سجدے میں ادعیہ ماثورہ پڑھنا چاہتا ہوں، مجھے یہ بتادیں کہ کیا میں فرض نماز کے رکوع اور سجدے میں ادعیہ ماثورہ پڑھ سکتا ہوں؟

جواب: واضح رہے کہ امام کو مقتدیوں کی رعایت رکھتے ہوئے تخفیف یعنی ہلکی نماز پڑھانے کا حکم دیا گیا ہے، لہذا امام کو فرض نماز کے رکوع اور سجدے میں ادعیہ ماثورہ نہیں پڑھنی چاہیے، کیونکہ اس صورت میں نماز لمبی ہوجائے گی، البتہ اگر کوئی شخص تنہا نماز پڑھ رہا ہو تو اسے نماز کے رکوع اور سجدے میں ادعیہ ماثورہ پڑھنے کی اجازت ہے، چاہے فرض نماز ہو یا نفل۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (509/1، ط: سعید)
"ولیس بینهما ذکر مسنون ... وما ورد محمول علی النفل ...الخ
(قوله وليس بينهما ذكر مسنون) قال أبو يوسف: سألت الإمام أيقول الرجل إذا رفع رأسه من الركوع والسجود اللهم اغفر لي؟ قال: يقول ربنا لك الحمد وسكت، ولقد أحسن في الجواب إذ لم ينه عن الاستغفار نهر وغيره. أقول: بل فيه إشارة إلى أنه غير مكروه إذ لو كان مكروها لنهى عنه كما ينهى عن القراءة فی الركوع والسجود وعدم كونه مسنونا لا ينافي الجواز....(قوله محمول على النفل).........ثم الحمل المذکور صرح به المشائخ في الوارد في الرکوع والسجود ... وقال: إن ثبت في المکتوبة فلیکن في حالة الانفراد أو الجماعة والمامومون محصورون لایتثقلون بذلك ... الخ

الفتاوی الھندیۃ: (87/1، ط: دار الفکر)
وینبغی للإمام أن لایطول بھم الصلاۃ بعد القدر المسنون وینبغی لہ أن یراعی حال الجماعۃ ھکذا فی الجوھرۃ النیرۃ۔

نجم الفتاوی: (357/2)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 555 Jun 24, 2021
kia imam farz namaz kay rukoo or sajday mai adia maasora parh sakta hai?, Can the imam recite the dua in the bowing / ruku and prostration / sajda of the farz / obligatory prayer?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.