عنوان: اذان کے بعد کی دعا میں "والدرجۃ الرفیعۃ" اور "وارزقنا شفاعتہ یوم القیامۃ" پڑھنا(7870-No)

سوال: میں نے بعض حضرات کو دیکھا ہے کہ وہ اذان کے بعد وسیلہ کی دعا میں "والدرجۃ الرفیعۃ" اور "وارزقنا شفاعتہ یوم القیامۃ" کا اضافہ کرکے پڑھتے ہیں، اس بارے میں کیا حکم ہے، کیا یہ اضافہ کرنا درست ہے؟

جواب: واضح رہے کہ احادیث مبارکہ میں صحیح سند کے ساتھ اذان کے بعد پڑھی جانے والی دعا کو صرف "وَعَدتَّه" تک نقل کیا ہے: "اللّٰهُمَّ رَبَّ هٰذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّداً الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُوداً الَّذِي وَعَدتَّه" البتہ امام بیہقیؒ نے اپنی کتاب سنن کبری میں ’’انک لا تخلف المیعاد‘‘ کا اضافہ بھی صحیح سند کے ساتھ نقل کیا ہے، لیکن اس دعا میں "وَالْفَضِيلَةَ" کے بعد "والدرجۃ الرفیعۃ" اور "وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُوداً الَّذِي وَعَدتَّه" کے بعد "وارزقنا شفاعتہ یوم القیامۃ" محدثین کے نزدیک ثابت نہیں ہیں، لہذا ان الفاظ کو دعا کو جزء سمجھتے ہوئے پڑھنا درست نہیں ہے، تاہم اگر کوئی شخص ان الفاظ کو اس دعا کا جزء قرار نہ دے اور ویسے ہی پڑھ لے تو اس کی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (86/1)
حدثنا علی بن عیاش قال حدثنا شعیب بن ابی حمزۃ عن محمد بن المنکدر عن جابر بن عبداللہ ان رسول اﷲ ﷺ قال من قال حین یسمع النداء ’’اللھم رب ھذہ الدعوۃ التامۃ والصلوۃ القائمۃ ات محمدان الوسیلۃ والفضیلۃ وابعثہ مقاما محمودن الذی وعدتہ حلت لہ شفاعتی یوم القیامۃ۔

الموضوعات الکبری: (ص: 122)
حدیث ’’الدرجۃ الرفیعۃ‘‘ فیما یقال بعد الاذان من الدعاء قال السخاوی لم أرہ فی شیٔ من الروایات۔

عمدۃ القاری: (123/5)
وفی روایۃ البیھقی (الذی وعدتہ انک لاتخلف المیعاد)

رد المحتار: (398/1، ط: دار الفکر)
وروی البخاری وغیرہ من قال حین یسمع النداء ’’اللھم رب ھذہ الدعوۃ التامۃ والصلوۃ القائمۃ آت محمدان الوسیلۃ و الفضیلۃ و ابعثہ مقاما محمودان الذی وعدتہ حلت لہ شفاعتی یوم القیامۃ‘‘ وزاد البیھقی فی آخرہ ’’انک لا تخلف المیعاد‘‘ وتمامہ فی الامداد والفتح، قال ابن حجر فی شرح المنھاج وزیادۃ والدرجۃ الرفیعۃ وختمہ بیا ارحم الراحمین لا أصل لھما۔

نجم الفتاوی: (275/2)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1573 Jun 24, 2021
azan kay baad wasilay ki duamai "والدرجۃ الرفیعۃ" اور "وارزقنا شفاعتہ یوم القیامۃ" parhna kaisa hai, How about reciting "والدرجۃ الرفیعۃ" and "وارزقنا شفاعتہ یوم القیامۃ" in the Dua of Wasilah after the azaan / Adhan?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.