سوال:
مفتی صاحب ! نماز کے قیام میں پیروں کو زمین پر رکھنے کا مسنون طریقہ کیا ہے، وضاحت فرمادیں، کیونکہ میں نے عام طور پر دیکھا ہے کہ لوگ زمین پر پیروں کو ٹیڑھا کرکے رکھتے ہیں؟
جواب: نماز کے قیام میں پیروں کو زمین پر اس طرح رکھنا کہ دونوں پیروں کی انگلیاں قبلہ رخ ہوں، مسنون طریقہ ہے، لہذا اگر کوئی شخص اس طریقہ کے خلاف پیروں کو زمین پر رکھے گا، تو ایسا کرنا خلافِ سنت ہونے کی وجہ سے مکروہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (503/1، ط: دار الفکر)
(ویستقبل باطراف اصابعہ رجلیہ القبلۃ ویکرہ ان لم یفعل) ذالک۔
(قولہ ویکرہ ان لم یفعل ذالک)…وقال الرملی فی حاشیۃ البحرظاھرہ انہ سنۃ وبہ صرح فی زاد الفقیر۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی