سوال:
مفتی صاحب ! مجھے یہ بتادیں کہ میں تکبیرِ اولیٰ کا ثواب کس وقت تک حاصل کرسکتا ہوں؟
جواب: تکبیرِ اولٰی کا ثواب حاصل کرنے کے بارے میں مختلف اقوال منقول ہیں، البتہ راجح اور صحیح قول یہ ہے کہ پہلی رکعت کے رکوع تک شامل ہوجانے سے تکبیرِ اولیٰ کا ثواب حاصل ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (526/1، ط: دار الفکر)
وتظھرفائدۃ الخلاف فی وقت إدراک فضیلۃ تکبیرۃ الافتتاح فعندہ بالمقارنۃ، وعندھما إذاکبر فی وقت الثناء وقیل بالشروع قبل قراءۃ ثلاث آیات لوکان المقتدی حاضراً وقیل سبع، لوغائبا وقیل بإدراک الرکعۃ الأولی، وھذا أوسع وھو الصحیح اھ وقیل بادراک الفاتحۃ، وھو المختار خلاصۃ۔
الفتاوی الھندیۃ: (69/1، ط: دار الفکر)
أما فضیلۃ تکبیرۃ الافتتاح فتکلموا فی وقت إدراکھا والصحیح أن من ادرک الرکعۃ الأولی فقد أدرک فضیلۃ تکبیرۃ الافتتاح۔
فتاوی دار العلوم دیوبند: (42/3)
نجم الفتاوی: (320/2)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی