سوال:
کیا گاؤں دیہات میں بھی جمعہ کے دن ظہر کی اذان کے وقت خرید و فرخت ناجائز ہے؟
جواب: واضح رہے کہ جن جگہوں میں جمعہ قائم کرنا جائز نہیں ہے، ان جگہوں میں ظہر کی اذان کے بعد خرید وفروخت جائز ہے، اس لئے کہ جمعہ کے دن اذان کے بعد خرید وفروخت کے مکروہ ہونے کی وجہ خطبہ کو سننا ہے، اور یہ علت ظہر کی نماز میں نہیں پائی جاتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (101/5)
"(وكره) تحريمًا منع الصحة (البيع عند الأذان الأول) إلا إذا تبايعا يمشيان فلا بأس به؛ لتعليل النهي بالإخلال بالسعي، فإذا انتفى انتفى، وقد خص منه من لا جمعة عليه، ذكره المصنف".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی