عنوان: پین والے ڈیجیٹل قرآن کریم میں ترجمہ پڑھنے اور سننے کا حکم(8124-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! آج کل ڈیجیٹل قرآن مارکیٹ میں سیل ہو رہا ہے، جس میں ایک پین کے ذریعے آواز آتی ہے، پین کو جس لفظ پہ رکھا جاتا ہے، پین اس لفظ کا ترجمہ اور تفسیر وغیرہ بتاتا ہے، اس میں ترجمہ بھی ہے، اس کا ترجمہ پتا نہیں کس کا کیا ہوا ہے، کیا اس کو پڑھنا صحیح ہے؟

جواب: پین والے ڈیجیٹل قرآن کریم میں مستند تراجم پڑھنے اور سننے کی گنجائش ہے، البتہ اگر موقعہ ہو، تو بہتر یہ ہے کہ قرآن مجید کا ترجمہ کسی مستند عالم دین سے باقاعدگی سے سبقاً سبقا پڑھا جائے، اور اگر اتنا وقت اور موقعہ میسر نہ ہو، تو پھر مفتی تقی عثمانی صاحب کا "آسان ترجمہ قرآن" پڑھ لیا جائے، اور تفصیل کے لیے مفتی شفیع عثمانی صاحب کی تفسیر "معارف القرآن" کا مطالعہ کیا جائے اور جہاں کوئی بات سمجھ نہ آئے، اسے کسی مستند عالم دین سے سمجھ لیا جائے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی


Print Full Screen Views: 1078 Aug 04, 2021
pen wale digital quran kareem mai tarjama parhne or sunnnay ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.