عنوان: نمازِ عصر کے بعد سونا(8233-No)

سوال: السلام علیکم، ہم بچپن سے بڑوں سے سنتے آئے ہیں کہ عصر اور مغرب کے درمیان اور مغرب و عشاء کے درمیان سونے سے گھر میں نحوست ہوتی ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟ احادیث کے حوالے سے روشنی ڈالیں۔

جواب: نماز عصر کے بعد سے مغرب تک بلا عذر کے سونا مکروہ ہے، ایک ضعیف حدیث میں آتا ہے کہ عصر کے بعد سونے سے عقل زائل ہو جاتی ہے۔ باقی عصر سے مغرب یا مغرب سے عشاء تک سونے میں نحوست کا ذکر اگر کسی حدیث میں آیا ہے تو براہ مہربانی اس کا حوالہ بھیجیں، اس کی تحقیق کرکے اس کا حکم بتلادیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفقه الإسلامي و أدلته: (470/1، ط: دار الفکر)
ويكره النوم بعد العصر لحديث: «من نام بعد العصر، فاختل عقله، فلا يلومن إلا نفسه»

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1064 Aug 25, 2021
namaz e asar kay baad sona

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.