عنوان: "عریشہ" نام کا معنی(8454-No)

سوال: "عریشہ" نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کے معنی بھی بتادیں۔

جواب: لفظ "عریشہ" کا معنی ہے پالکی، کجاوہ وغیرہ، اس معنی کے اعتبار سے مذکورہ نام رکھنا اگرچہ جائز ہے، لیکن مناسب نہیں ہے۔
حضرت ابو ھریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "بچے کا اس کے والد پر یہ حق ہے کہ اس کا اچھا نام رکھے اور اس کی اچھی تربیت کرے"۔
(مسند البزار: حدیث نمبر: 8540)
لہذا بچی کا نام اچھا رکھنا چاہیے اور اس کے لیے سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ أمہات المؤمنین یا صحابیات رضی اللہ عنہن کے بابرکت ناموں میں سے کسی نام پر بچی کا رکھا جائے، تاکہ بچی کا نام بھی اچھا ہو اور جس بابرکت شخصیت کی نسبت سے وہ نام رکھا گیا ہے، نیک فالی کے طور پر اس مبارک شخصیت کا اثر اس بچی پر بھی ظاہر ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن أبي داود: (باب تغيير الأسماء، رقم الحدیث: 4909، 428/5، ط: دار الیسر)
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا، وَحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حدثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي زَكَرِيَّا، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «إِنَّكُمْ تُدْعَوْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِأَسْمَائِكُمْ وَأَسْمَاءِ آبَائِكُمْ، فَأَحْسِنُوا أَسْمَاءَكُمْ».

مسند البزار: (رقم الحدیث: 8540، 176/15، ط: مكتبة العلوم و الحكم)
حَدَّثنا الحارث بن الخضر، قَال: حَدَّثنا سَعْد بن سَعِيد، عَن أخيه عَبد اللَّهِ بْنِ سَعِيد، عَن أَبِيه، عَن أبي هُرَيرة؛ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيه وَسَلَّم قال: "إن من حق الولد على الوالد أن يحسن اسمه ويحسن أدبه".

القاموس الوحید: (ص: 1066، ط: ادارہ اسلامیات)
العریشة: ہودہ، اونٹ پر رکھنے کی پالکی۔

واللہ تعالٰی أعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 352 Sep 22, 2021
"arisha" naam k mana / matlab?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.