عنوان: عذر کی وجہ سے مسجد کی جماعت چھوڑ کر اپنی جماعت کروانا(8681-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! مسجد میں شرعی عذر کے بغیر نماز نہ پڑھنے کے بارے میں بہت سی وعیدیں سننے میں آئی ہیں، اب مسئلہ یہ ہے کہ کرکٹ گراؤنڈ سے اگر ہم مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے چلتے ہیں، تو دوسرے کھلاڑی پھر سرے سے نماز ہی نہیں پڑھتے، اب کیا ان ساتھیوں کی نماز کے خاطر ہم مسجد کی جماعت چھوڑ کر یہاں گراؤنڈ میں جماعت کراسکتے ہیں یا مسجد میں جانا ضروری ہے؟ نیز کیا یہ شرعی عذر میں داخل ہے یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ شریعت میں بغیر کسی عذر شرعی کے مسجد کی جماعت کی نماز چھوڑ دینا گناہ ہے، احادیث مبارکہ میں اس کے متعلق بہت سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، اس لیے سوال میں ذکر کردہ صورت میں سب سے پہلے تو یہ کوشش کی جائے کہ تمام کھلاڑی نماز کے وقت اپنے کھیل کو موقوف کرکے مسجد میں جاکر جماعت سے نماز ادا کریں، اگر وہ کسی طور اس بات پر رضامند نہ ہوں اور آپ کے مسجد میں جاکر نماز پڑھنے سے باقی تمام کھلاڑیوں کے نماز چھوڑ دینے کا یقین ہو، تو اس صورت میں وہیں گراؤنڈ میں سب کے ساتھ جماعت سے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے، البتہ اس صورت میں مسجد کی جماعت کا ثواب حاصل نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاویٰ الھندیۃ: (82/1- 83، ط: دار الفکر)
الجماعۃ سنۃ مؤکدۃ کذا فی المتون والخلاصۃ والمحیط ومحیط السرخسی ....وتسقط الجماعۃ بالأعذار حتی لاتجب علی المریض والمقعد و الزمن ومقطوع الید والرجل من خلاف ومقطوع الرجل والمفلوج الذی لا یستطیع المشی والشیخ الکبیر العاجز والاعمٰی عند أبی حنیفۃ رحمہ اﷲ تعالیٰ۔

الدر المختار مع رد المحتار: (552/1- 553- 554، ط: دار الفکر)
(والجماعۃ سنۃ مؤکدۃ للرجال… (وأقلھا اثنان)… (وقیل واجبۃ وعلیہ العامۃ)… (فتسنّ أو تجب)… علی الرجال العقلاء البالغین الأحرار القادرین علی الصلاۃ بالجماعۃ من غیر حرج)… (فلا تجب علی مریض ومقعد وزمن ومقطوع یدورجل من خلاف) … (ومفلوج وشیخ کبیر عاجز وأعمیٰ) وإن وجد قائداً… وقیامہ بمریض الخ۔

و فیه ایضاً: (555/1، ط: دار الفکر)
(قولہ ولو فاتتہ ندب طلبھا)… وذکر القدوری: یجمع بأھلہ ویصلی بھم، یعنی وینال ثواب الجماعۃ کذا فی الفتح۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 559 Oct 28, 2021

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.