عنوان: سگریٹ نوشی چھوڑنے کا طریقہ(8909-No)

سوال: حضرت جی ! میں تقریبا اٹھارہ سال سے سگریٹ پی رہا ہوں، اور کافی عرصہ سے چھوڑنے کی کوشش کررہا ہوں، لیکن اس میں کامیاب نہیں ہو پارہا ہوں، براہ کرم سگریٹ چھوڑنے کے لیے آپ کوئی ترتیب بتادیں۔

جواب: سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ نیک ماحول اورنیک لوگوں کی صحبت اختیار کریں، اس کے ساتھ ساتھ فرض نمازوں کی پابندی کے علاوہ اللہ تعالی سے سگریٹ نوشی سے بچنے کی خصوصی دعا کرتے رہیں، اور کوشش کریں کہ اپنے اوپر یہ لازم کرلیں کہ اگر دوبارہ سگریٹ نوشی کی تو اتنی رکعت نماز پڑھوں گا یا اتنے دن روزے رکھوں گا یا اپنی آمدنی کا اتنا حصہ صدقہ کروں گا وغیرہ وغیرہ۔
نیز تنہائی میں رہنے سے حتی الامکان گریز کریں، اپنے آپ کو بامقصد کاموں میں اتنا مشغول کرلیں کہ سگریٹ نوشی کا وقت ہی نہ مل سکے۔ ان شاء اللہ اس ترتیب پر عمل کرنے سے آپ جلد ہی سگریٹ نوشی سے چھٹکارہ حاصل کرلیں گے۔
اللہ پاک آپ کو سگریٹ نوشی سے مکمل بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی


Print Full Screen Views: 1052 Dec 13, 2021
sigarette noshi / smoking chorney ka tariqa

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.