سوال:
السلام علیکم، کیا فجر کی سنتیں ادا کرنے کے بعد فرض کی جماعت سے پہلے قضا نمازیں ادا کی جا سکتی ہیں؟
جواب: فجر کی سنتوں کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں، البتہ فجر کی سنتوں کے بعد قضا نماز پڑھنے میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ لوگوں کے سامنے نہ پڑھی جائے، اگر قضا نماز پڑھنی ہو، تو ایسی جگہ پڑھنی چاہیے، جہاں لوگ نہ دیکھیں، اس لیے کہ اس وقت میں نفل نماز ادا کرنا منع ہے، اور اس وقت قضا نماز پڑھنے سے اپنے وقت پر نماز ادا نہ کرنے کی پردہ دری لازم آتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (375/1، ط: دار الفکر)
(بعد صلاة فجر و) صلاة (عصر) ولو المجموعة بعرفة (لا) يكره (قضاء فائتة و) لو وتراً أو (سجدة تلاوة وصلاة جنازة)
البحر الرائق: (باب الاذان، 355/1، ط: دار الکتب العلمیة)
قد صرحو! بان الفائتۃ لاتقضٰی فی المسجد لما فیہ من اظہار التکاسل فی اخراج الصلاۃ عن وقتہا فالواجب الاخفاء.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی