عنوان: عورتوں کا واٹس ایپ کے Dp یا اسٹیٹس (status) پر اپنی تصویر لگانے کا حکم(9039-No)

سوال: السلام علیکم، میرا سوال یہ ہے کہ آج کل واٹس ایپ کے Dp اور اسٹیٹس پر اپنی تصویریں لگانے کا رواج عام ہوگیا ہے، میری بیوی بھی اپنی تصویریں لگاتی ہے، میں منع کرتا ہوں تو پھر گھر کا ماحول خراب ہو تا ہے اور جھگڑا ہو جاتا ہے۔ شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے؟ آپ میری رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

جواب: واضح رہے کہ گناہ کرنا اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور اس کی ناراضگی کا سبب ہے، اور جب بندہ کھلم کھلا اعلانیہ طور پر کوئی گناہ کرتا ہے تو اس کی برائی اور قباحت مزید بڑھ جاتی ہے، اور ایسے گناہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ بغاوت کرنے کے مترادف ہوتے ہیں۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے: "میری پوری امت کو ان کے گناہوں پر معافی ملے گی، سوائے ان لوگوں کے جو کھلم کھلا گناہ کرتے ہیں"۔ (صحیح مسلم، حدیث نمبر: 2990)
ہمارے معاشرے میں موبائل سے متعلق اعلانیہ گناہ کرنے کی کئی صورتیں رائج ہیں، مثلاً : ٹک ٹاک یا فیس بک پر گانے یا ڈانس وغیرہ کی ویڈیو اپلوڈ کرنا، راستے میں اونچی آواز سے گانے لگانا، اپنے Statusیا Dp پر عورتوں کی تصویریں یا ویڈیوز لگانا، اسی طرح Dp وغیرہ پر عورتوں کا خود اپنی تصویریں یا ویڈیوز لگانا، یہ وہ بے لذت گناہ ہیں جن کا شمار اعلانیہ گناہوں میں ہوتا ہے، اور جن کا دنیا و آخرت میں کوئی فائدہ نہیں ہے، بلکہ مشاہدہ یہ ہے کہ اکثر یہ عمل دنیا میں بھی نقصان کا سبب بنتا ہے، جبکہ آخرت میں ان کا نقصان دہ ہونا یقینی امر ہے۔
لہذا جو مسلمان بھی ان گناہوں میں سے کسی گناہ میں مبتلا ہو، اس پر لازم ہے کہ فورا اپنے اس فعل پر اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار کرے، اور آئندہ اس عمل سے مکمل اجتناب کرے۔ بے شک اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور بڑا مہربان ہے۔ آپ کو چاہیے کہ حکمت کے ساتھ اپنی بیوی کو اس گناہ سے بچائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (التحریم، الآیۃ: 6)
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَائِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَo

صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 5954، ط: دار الکتب العلمیہ، بیروت)
حدثنا علي بن عبد الله، حدثنا سفيان، قال: سمعت عبد الرحمن بن القاسم، وما بالمدينة يومئذ أفضل منه، قال: سمعت أبي، قال: سمعت عائشة رضي الله عنها: قدم رسول الله ﷺ من سفر، وقد سترتُ بقرام لي على سهوة لي فيها تماثيل، فلما رآه رسول الله ﷺ هتكه وقال: "أشد الناس عذابا يوم القيامة الذين يضاهون بخلق الله" قالت: فجعلناه وسادة أو وسادتين.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1493 Jan 06, 2022
orton / women / ladies ka watsup status per / par apni tasveer lagane / laganey ka hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.