عنوان: رکوع یا سجدے میں ایک مرتبہ تسبیح پڑھنے کا حکم(9578-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! نماز میں رکوع اور سجدہ میں کم از کم کتنی تسبیح ہے ایک ہے یا تین؟ نماز کی پہلی رکعت میں میں نے غلطی سے سجدہ میں صرف ایک ہی تسبیح پڑھی، جبکہ میں رکوع میں تین تسبیح پڑھ چکی تھی، پھر میں نے یہ سوچ کر دو سجدے تین تسبیح کے ساتھ کیے کہ آخر رکعت میں سجدہ سھو کرلوں گی، گویا کل تین سجدے ہوگئے، ایک سجدہ ایک تسبیح کے ساتھ اور دو تین تسبیح کے ساتھ اور آخری رکعت میں سجدہ سھو کرلیا، تو کیا میری نماز صحیح ہوگئی یا نہیں؟ براہ کرم جواب عنایت فرمائیں۔ جزاک اللہ خیراً

جواب: واضح رہے کہ رکوع یا سجدہ میں ایک مرتبہ ''سبحان ربی العظیم'' یا ''سبحان ربی الاعلی'' کہنے کی مقدار ٹھہرنا واجب ہے، اور تین مرتبہ ''سبحان ربی العظیم'' یا ''سبحان ربی الاعلی'' پڑھنا سنت ہے، لہذا اگر کسی نے رکوع یا سجدے میں صرف ایک مرتبہ "سبحان ربی العظیم" یا ''سبحان ربی الاعلی'' کہا، تو اس کی نماز ادا ہوگئی، سجدہ سہو یا سجدے کے اعادے کی ضرورت نہیں، البتہ رکوع یا سجدے میں تین مرتبہ تسبیح نہ پڑھنا سنت کے خلاف ہے۔
پوچھی گئی صورت میں چونکہ ایک رکعت میں تین سجدے کرنے کے بعد آپ نے سجدہ سہو ادا کرلیا ہے، اس لئے آپ کی نماز صحیح ہوگئی ہے، نماز دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (494/1، ط: دار الفکر)
والحاصل أن في تثليث التسبيح في الركوع والسجود ثلاثة أقوال عندنا، أرجحها من حيث الدليل الوجوب تخريجا على القواعد المذهبية، فينبغي اعتماده كما اعتمد ابن الهمام ومن تبعه رواية وجوب القومة والجلسة والطمأنينة فيهما كما مر. وأما من حيث الرواية فالأرجح السنية لأنها المصرح بها في مشاهير الكتب، وصرحوا بأنه يكره أن ينقص عن الثلاث

الفتاوي الھندیة: (74/1، ط: دار الفکر)
ويقول في ركوعه: سبحان ربي العظيم ثلاثا وذلك أدناه فلو ترك التسبيح أصلا أو أتى به مرة واحدة يجوز ويكره۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ويقول في سجوده سبحان ربي الأعلى ثلاثا وذلك أدناه.

البحر الرائق: (105/2)
"وقد اقتصر المصنف على هذه الواجبات في باب صفة الصلاة وبقي واجب آخر وهو عدم تأخير الفرض والواجب وعدم تغييرهما وعليه تفرع مسائل منها لو ركع ركوعين أو سجد ثلاثا في ركعة لزمه السجود لتأخير الفرض وهو السجود في الأول والقيام في الثاني".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1756 Jun 09, 2022
ruku / roko ya sajde / sajdey me / mein aik / 1 martaba tasbeeh parhne / parhney ka hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.