عنوان: شوہر اگر رشوت لیتا ہو، تو بیوی کے لئے کیا حکم ہے؟(9638-No)

سوال: ہم جو اپنی بیٹیوں کی شادی کرتے ہیں بیٹیوں کے جوڑ پہلے ہی سے بنے ہوتے ہیں یا ہم نادانی اور بھول میں غلط رشتہ کردیتے ہیں؟ میری بیٹی کے پیدا ہونے کے بعد سے میں نے اس کے لیے دعائیں مانگنا شروع کردیں کہ میری بیٹی کی شادی جس سے بھی ہو وہ بہت نیک اور متقی ہو، رشتہ آیا گھر والے سب قرآن حافظ عالم، جس کے ساتھ بیٹی کی شادی کی وہ صرف حافظ تھا لیکن جوب پولیس کی تھی پولیس والے حرام کا کھاتے ہیں لیکن میں نے سوچا گھرانا نیک ہے یہ لوگ ایسے نہیں ہوسکتے، استخارہ کیا استخارہ میں دیکھا کہ "میری بیٹی پڑوس میں جاتی ہے وہ لوگ فرش دھو رہے تھے میری بیٹی جیسے ہی ان کے گھر میں جاتی ہے تو فرش پر پھسل کر گر جاتی ہے پھر چلتی ہے پھر گر جاتی ہے پھر صحیح چلنا شروع کردیتی ہے اس کےک بعد نہیں گرتی، دوسرے دن استخارہ میں دیکھا کہ چہرے پر کسی بچے کے پیشاب کے چھینٹے پڑے ہیں، بہر حال میں نے ان کی ظاہری حال کو دیکھ کر اپنی بیٹی کی شادی کردی میری بیٹی بہت خوش ہے لیکن حرام پیسوں کی وجہ سے بہت دُکھ ہوتا ہے میں اپنے داماد کے لیے بھی بہت دعائیں مانگتی ہوں کہ اللہ تعالی اسے بھی نیک بنائے لیکن میں سوچتی ہوں کہ میری بے وقوفی کی وجہ سے یہ رشتہ ہوا ہے یا پھر یہی میری بیٹی کی تقدیر میں لکھا ہوا تھا تو کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام کہ کیا رشتہ شروع سے ہی مقدر میں لکھے ہوتے ہیں یا پھر ہم سے بھی رشتہ کروانے میں غلطیاں ہوجاتی ہیں؟

جواب: سوال میں پوچھی گئی صورت میں اگر واقعی آپ کا داماد رشوت کا مال کما کر اپنے بیوی بچوں کو کھلاتا ہے، تو آپ کی بیٹی کو چاہئے کہ حکمت اور دانائی کے ساتھ اپنے شوہر کی رشوت کی کمائی چھڑانے کی کوشش کرے، اور اگر بیوی کی اپنی استطاعت نہ ہو، اور وہ شوہر کے مالِ خبیث سے اپنا گزر بسر کرتی ہے، تو ایسی صورت میں مال حرام کھلانے کا گناہ شوہر کو ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار:(6 / 191، ط: ایچ ایم سعید)
اشترى الزوج طعاماً أو كسوةً من مال خبيث، جاز للمرأة أكله ولبسها، والإثم على الزوج، تاترخانیۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Print Full Screen Views: 579 Jun 23, 2022
shohar / khawand / husband agar rishwat leta ho. too biwi k liye kia hokom / hokum hay?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.