سوال:
مفتی صاحب! کیا کوئی ایسا کتابچہ ہے جس میں درج ذیل تفصیلات موجود ہوں:
(۱) جماعت میں کس موقع پر کیسے شامل ہوا جائے؟
(۲) نماز میں ہونے والی غلطیوں کا ازالہ کیسے کیا جائے مثلا: چار رکعت نماز کی نیت میں اگر دوسری رکعت میں ہی سلام پھیر لیا جائے یا چار رکعت نیت کی نماز میں اگر غلطی سے چوتھی رکعت میں التحیات کے بعد کھڑے ہو گئے تو کیا کیا جائے؟ اس طرح کا کوئی کتابچہ موجود ہو تو براہ مہربانی اس کے بارے میں بتائیں۔
جواب: نماز کا مسنون طریقہ اور اس کے بنیادی مسائل جاننا ہر مسلمان کے ذمہ لازم اور ضروری ہے، جس کے لیے حضرت مولانا عاشق الٰہی بلند شہری (رحمہ اللہ) کا تالیف کردہ کتابچہ "آسان نماز" مطالعہ کرنا چاہیے، البتہ مزید تفصیلی احکام جاننے کے لیے حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب (رحمہ اللہ) کی کتاب "بہشتی زیور" یا حضرت مولانا سید زوار حسین شاہ صاحب (رحمہ اللہ) کی کتاب "عمدۃ الفقہ" مطالعے میں رکھنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (مقدمة، 42/1، ط: دار الفكر)
واعلم أن تعلم العلم يكون فرض عين وهو بقدر ما يحتاج لدينه.
(قوله:واعلم أن تعلم العلم): أي العلم الموصل الى الآخرة أو الأعم منه. قال العلامي في فصوله: من فرائض الاسلام تعلمه ما يحتاج إليه العبد في إقامة دينه وإخلاص عمله لله تعالي ومعاشرة عباده. وفرض على كل مكلف ومكلفة بعد تعلمه علم الدين والهداية تعلم علم الوضوء والغسل والصلاة والصوم وعلم الزكاة لمن له نصاب والحج لمن وجب عليه والبيوع على التجار ليحترزوا عن الشبهات والمكروهات في سائر المعاملات الخ.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی