صدقے کے ذریعہ علاج
( دارالافتاء الاخلاص)

صدقے کے ذریعہ علاج:
حضوراکرم ﷺ نے امت کوجس طرح دوا کے ذریعہ علاج کروانے کا فرمایا ،اسی طرح صدقہ کے ذریعہ بھی علاج کرنےکی ترغیب دی ہے ۔
چنانچہ حدیث شریف میں آتا ہے :
" تَصَدَّقُوا وَدَاوُوا مَرْضَاكُمْ بِالصَّدَقَةِ، فَإِنَّ الصَّدَقَةَ تَدْفَعُ عَنِ الْأَعْرَاضِ وَالْأَمْراضِ، وَهِيَ زِيَادَةٌ فِي أَعْمَالِكُمْ وَحَسَناتِكُمْ".
(شعب الایمان، حدیث نمبر: 3278 )
ترجمہ:
صدقہ دو اور اپنے مریضوں کا صدقے کے ذریعے علاج کرو، اس لیے کہ صدقہ پریشانیوں اور بیماریوں کو دور کرتا ہے، اور وہ تمہارے اعمال اور نیکیوں میں (بھی )اضافہ کرتا ہے ۔
لہٰذا بیماری کے دوران جس طرح ظاہری اسباب کے درجے میں دوا کے ذریعہ علاج معالجہ کیا جاتا ہے، اسی طرح صدقہ دے کربھی اپنی بیماریوں کا علاج کرنا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

شعب الإیمان: (رقم الحدیث: 3278، 159/5، ط: مکتبة الرشد)

تَصَدَّقُوا وَدَاوُوا مَرْضَاكُمْ بِالصَّدَقَةِ، فَإِنَّ الصَّدَقَةَ تَدْفَعُ عَنِ الْأَعْرَاضِ وَالْأَمْراضِ، وَهِيَ زِيَادَةٌ فِي أَعْمَالِكُمْ وَحَسَناتِكُمْ".

Print Views: 3495

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.