چند بیماریوں کی وجہ سے انتقال پر شہادت کا درجہ ملنا
(دارالافتاء الاخلاص)

چند بیماریوں کی وجہ سے انتقال پر شہادت کا درجہ ملنا

جس طرح اللہ تعالیٰ کے راستے میں قتل ہونے والے شخص کو شہید کہا جاتا ہے،اسی طرح مخصوص حالات اور بیماریوں میں انتقال ہونے والے افراد کو بھی آخرت میں شہادت کا درجہ دے کر شہداء کی فہرست میں شمار کیا گیا ہے،چنانچہ حدیث مبارک کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں شہید ہونے کے علاوہ شہادت کی مندرجہ ذیل اقسا م بھی ہیں:
(1) جو طاعون (Plague) کی بیماری میں انتقال کرجائے ، وہ شہید ہے۔
(2) جو ڈوب کر انتقال کر جائے ،وہ شہید ہے۔
(3)جو ذات الجنب (نمونیہ)میں انتقال کرجائے، وہ شہید ہے۔
(4) جو پیٹ کی بیماری (Abdominal illness) میں انتقال کرجائے، وہ شہید ہے۔
(5) جو جل کر انتقال کرجائے،وہ شہیدہے۔
(6) جو ملبے میں دب کرانتقال کرجائے، وہ شہید ہے۔
(7) حالتِ حمل (Pregnancy) میں جو عورت انتقال کرجائے ، وہ شہید ہے۔

اسی طرح ایک اور حدیث میں درج ذیل افرادکو بھی شہداء کی فہرست میں شمار کیا گیا ہے:
(8) ولادت کے بعد ولادت کی تکلیف سے جو عورت انتقال کرجائے، وہ شہید ہے۔
(9) جو پھیپھڑوں کی بیماری میں انتقال کرجائے ، وہ شہید ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:


مسلم شریف:(رقم الحدیث: 1915، 1521/3، ط: دار إحياء التراث العربي - بيروت)
وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا تَعُدُّونَ الشَّهِيدَ فِيكُمْ؟» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، قَالَ: «إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لَقَلِيلٌ»، قَالُوا: فَمَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ مَاتَ فِي سَبِيلِ اللهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ مَاتَ فِي الطَّاعُونِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ مَاتَ فِي الْبَطْنِ فَهُوَ شَهِيدٌ»، قَالَ ابْنُ مِقْسَمٍ: أَشْهَدُ عَلَى أَبِيكَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّهُ قَالَ: «وَالْغَرِيقُ شَهِيدٌ».

المعجم الکبیر للطبرانی: (رقم الحدیث: 6115، 247/6، ط: مكتبة ابن تيمية)
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالزَّكاةِ ثَلَاثَ مِرَارٍ، فَقَالَ: «مَا تَعُدُّونَ الشَّهِيدَ فِيكُمْ؟» قَالُوا: الَّذِي يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ، قَالَ: «إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذَنْ لَقَلِيلٌ، الْقَتْلُ فِي سَبِيلِ اللهِ شَهَادَةٌ، وَالطَّاعُونُ شَهَادَةٌ، وَالنُّفَسَاءُ شَهَادَةٌ، وَالْحَرْقُ شَهَادَةٌ، وَالْغَرَقُ شَهَادَةٌ، وَالسُّلُّ شَهَادَةٌ، وَالْبَطْنُ شَهَادَةٌ»


Print Views: 2087

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.