بیماری اور تکلیف کی وجہ سے درجات کی بلندی
( دارالافتاء الاخلاص)

بیماری اور تکلیف کی وجہ سے درجات کی بلندی
حضرت عائشہ فرماتی ہیں: میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ : "کسی مسلمان کو کوئی کانٹا چُبھتا ہے یا اس سے بھی کم کوئی تکلیف پہنچتی ہے،تو اس کے بدلے میں اس کے لئے ایک درجہ لکھا جاتا ہے، اور اس کی ایک خطا مٹادی جاتی ہے۔"
(صحیح مسلم،حدیث نمبر:2572)

اسی طرح ایک اور حدیث میں ہے، سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:"اللہ جل شانہ کی جانب سے بندہ کے لیے (جنت میں ) جو عظیم درجہ مقدر ہوتا ہے،جس تک وہ اپنےعمل کے ذریعے نہیں پہنچ پاتا ، تو اللہ تعالیٰ اس بندے کو جسمانی، مالی یا اولاد کے معاملے میں آزمائش میں مبتلا کردیتے ہیں،پھر اسے صبر کی توفیق عطا فرماتے ہیں ،یہاں تک کہ اسے اس درجے تک پہنچادیتے ہیں، جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے لیے مقرر ہے۔"
(سنن ابی داؤد، حدیث نمبر:3090)

چنانچہ ان احادیث سے یہ بات معلوم ہوئی کہ اگر مریض بھی بیماری کی حالت میں صبر و شکر سے کام لے، تو اس کےدرجات بلند ہوتے ہیں، اور اس کی خطائیں معاف ہوتی ہیں، اور وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے لیے مقرر کردہ جنت کے اس مقام پر پہنچ جاتا ہے، جہاں وہ اپنی عبادت و اطاعت کے ذریعےسے نہیں پہنچ سکتا تھا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح مسلم: (رقم الحدیث: 2572، 1991/4، ط: دار الکتب العلمیة)
أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا يُصِيبُ الْمُؤْمِنَ مِنْ شَوْكَةٍ فَمَا فَوْقَهَا إِلَّا رَفَعَهُ اللهُ بِهَا دَرَجَةً، أَوْ حَطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً»

سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 3090، 308/3، ط: دار ابن حزم)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ الْمِصِّيصِيُّ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ - قَالَ أَبُو دَاوُدَ: قَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ السَّلَمِيُّ - عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا سَبَقَتْ لَهُ مِنَ اللَّهِ مَنْزِلَةٌ، لَمْ يَبْلُغْهَا بِعَمَلِهِ ابْتَلَاهُ اللَّهُ فِي جَسَدِهِ، أَوْ فِي مَالِهِ، أَوْ فِي وَلَدِهِ».

Print Views: 1337

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.