معالج حضرات کو اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے
( دارالافتاء الاخلاص)

معالج حضرات کو اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے

ایک معالج کے لیےمریضوں کے علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے، کیونکہ یہ اس کی جان کا حق ہے،جیساکہ حدیث میں آتا ہے،آپ ﷺ نے ایک صحابی کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:
إن لنفسك علیك حقا(سنن ابی داؤد)
بے شک تمہارے نفس(جان) کا تم پر حق ہے۔
اکثر دیکھا گیا ہے کہ معالج حضرات اپنی ذمہ داریوں میں مصروف ہوکر اپنی ذاتی زندگی سے غافل ہوجاتے ہیں،اوراپنی جسمانی، روحانی اور معاشرتی ضروریات پر اتنی توجہ نہیں دے پاتے، جتنی ان کو ضرورت ہے، اس حدیث میں اُن حضرات کیلئے پیغام ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنی ذات کے حقوق کا بھی خیال رکھیں ، نیز اپنے اوپر اتنے کام کی ہی ذمہ داری لیں، جس کو اچھے انداز سے بآسانی مکمل کرسکیں ،چنانچہ روایت میں آتا ہے:
"خَيْرُ الْأُمُورِ أَوْسَاطُهَا"(الآداب للبیهقی)
ترجمہ: " بہتر کام وہ ہیں ، جومیانہ روی کے ساتھ ہوں، "
لہذا ایک معالج کو اپنی زندگی کے ہر شعبے کو اس کی ضرورت اور اہمیت کے مطابق وقت اور توجہ دینی چاہیئے۔


Print Views: 798

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.