طب کے شعبےمیں پختگی(Professional Excellency) کے بغیر علاج کرنا
(دارالافتاء الاخلاص)

طب کے شعبےمیں پختگی(Professional Excellency) کے بغیر علاج کرنا

ڈاکٹر حضرات کے لیے ضروری ہے کہ وہ جس مریض کا علاج کررہے ہوں، اُس کے مرض اور علاج سے کما حقہٗ واقف(fully acquainted) ہوں، اور اگر اُنہیں کسی قسم کا تردّد ہو، یا مرض کے بارے میں مکمل واقفیت(fully acquaincy) نہ ہو، تو وہ علاج نہ کریں، بلکہ کسی دوسرے ماہرمعالج کی طرف معاملہ(Case) کو refer کردیں، کیونکہ بغیر واقفیت کے علاج معالجہ کرنا درست نہیں ہے۔
چنانچہ حدیث پا ک میں آتا ہے، آپ ﷺنے فرمایا:
مَنْ تَطَبَّبَ، وَلَا يُعْلَمُ مِنْهُ طِبٌّ، فَهُوَ ضَامِنٌ
(سنن أبي داود،رقم الحدیث: 4586)

جو شخص کسی کا علاج معالجہ کرے اور واقع میں وہ طبیب نہ ہو(تو اگر ایسے شخص سے کسی کو نقصان پہنچے) تو یہ علاج کرنے والا شخص اس نقصان کا ضامن ہوگا۔

نیزاس حدیث کی تشریح کرتے ہوئے بعض علماءنےفرمایا:جس معالج کو طب کے پیشے میں پختگی (Professional Excellency) نہ ہو،اسکےلیے علاج معالجہ کرنا جائز نہیں ہے،اور اگر وہ ایسا کرے گا تو گناہ گار ہوگا۔


Print Views: 860

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.