قرآن وحدیث کے مطابق شہد میں بیماریوں سے شفا
( دارالافتاء الاخلاص)

قرآن وحدیث کے مطابق شہد میں بیماریوں سےشفا

اللہ ربُّ العزت نےقرآن مجید میں شہد کو باعثِ شفا قرار دیا ہے، ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
فِیه شِفآءٌ لِّلنَّاس
(النحل؛الآیة:69)
ترجمہ: اس(شہد)میں لوگوں (کی بہت سی بیماریوں)کے لیے شفاء ہے۔(بیان القرآن)
چنانچہ پورے قرآن پاک میں شہدوہ واحد غذا ہے، جس کے بارے میں صراحتاًباعثِ شفاء ہونا بیان کیا گیا ہے، اس سے شہد کی اہمیت اورانسانی صحت کے لیے اس کا مفید ہونا واضح طو پر معلوم ہوتا ہے۔
اسی طرح حدیث میں آپ ﷺ کا ارشاد مبارک ہے:
عَلَیْکُمْ بالشِّفائَیْنِ:العَسَلِ وَالْقُرْآنِ
(سنن ابن ماجه،رقم الحدیث:1142)
ترجمہ:شفا دینے والی دونوں چیزوں کو اپنے اوپر لازم کرلو، ایک شہد اور(دوسرا)قرآن۔

اسی طرح آپﷺ کا ارشاد مبارک ہے:
"جو شخص ہر مہینے میں تین دن صبح کے وقت شہد چاٹ لے، اس کو کوئی بڑی بیماری نہ ہوگی۔
﴿زاد المعاد بحوالہ ابن ماجہ﴾

نیز آج کل میڈیکل سائنس کی تحقیقات سے بھی یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ جتنی قدر تی اشیاء انسانی غذا کے طور پر پیدا کی گئی ہیں، ان میں سےشہد اپنی طبّی خصوصیات کی بنا پر غذا اور دوا دونوں کےلیےاپنی مثال آپ ہے، البتہ انسانی جسم کے لیے اس کا مؤثِّر اور مفید ہونا اسی وقت ممکن ہے، جبکہ شہد خالص ہو، اور اسکی مقدار (Dosage) اور طریقۂ استعمال معالج کی ہدایات کے مطابق ہو۔


Print Views: 3264

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.