عنوان: اذان کے بعد کی دعا(1001-No)

سوال: اَذان کے بعد کی دعا پوری پڑھتے ہیں یا "وعدته" تک پڑھتے ہیں؟ سنت کے مطابق بتا دیں۔ جزاك الله

جواب: حدیث کی مشہور کتابوں میں اذان کے بعد کی دعا میں 'وعدتہ' تک کے الفاظ ملتے ہیں۔
اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ، وَالصَّلاَةِ القَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الوَسِيلَةَ وَالفَضِيلَةَ، وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَهُ
ترجمہ:
اے اللہ ! جو اس مکمل دعا اور قائم ہونے والی نماز کا مالک ہے ، حضرت محمد ﷺ کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما اور ان کو مقام محمود پر فائز فرما، جس کا آپ نے ان سے وعدہ فرمایا ہے۔
بخاری ، مسلم
البتہ بیہقی کی روایت میں اس دعاء میں وَعَدْتہ کے بعد
اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادِ (یعنی بے شک تو وعدہ خلافی نہیں کرتا) بھی مذکور ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (126/1، ط: دار طوق النجاة)
عن جابر بن عبد الله: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " من قال حين يسمع النداء: اللهم رب هذه الدعوة التامة، والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة، وابعثه مقاما محمودا الذي وعدته، حلت له شفاعتي يوم القيامة "

السنن الكبری للبیھقی: (603/1، ط: دار الکتب العلمیة)
عن جابر بن عبد الله، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من قال حين يسمع النداء: اللهم إني أسألك بحق هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا [ص: ٦٠٤] الوسيلة والفضيلة، وابعثه المقام المحمود الذي وعدته إنك لا تخلف الميعاد حلت له شفاعتي " رواه البخاري في الصحيح، عن علي بن عياش

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 830 Mar 05, 2019
Azan kae baad ki dua, Dua after Adhan

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.