سوال:
شاہد کی ماں نے خلیل کے بہنوں کو دودھ پلایا ہے اب شاہد کے لیے خلیل کے بیٹیوں سے نکاح کرنا کیسا ہے؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں خلیل کی بہنوں نے شاہد کی ماں کا دودھ پیا ہے، نہ کہ خلیل اور اس کی بیٹیوں نے، اس لیے حرمت رضاعت خلیل کی بہنوں اور شاہد کے درمیان ثابت ہوئی ہے، نہ کہ شاہد اور خلیل کی بیٹیوں کے درمیان، لہذا اگر حرمت کی کوئی اور وجہ نہ ہو تو شاہد کے لیے خلیل کی بیٹیوں سے نکاح کرنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (النساء، الآیة: 24)
وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَآءَ ذَٰلِكُمۡ أَن تَبۡتَغُواْ بِأَمۡوَٰلِكُم مُّحۡصِنِينَ غَيۡرَ مُسَٰفِحِينَۚ ... الخ
و اللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی