عنوان: لیڈی ہیلتھ ورکر کی وفات کے بعد پینشن (Pension) لینے کا حکم(10092-No)

سوال: ایک شخص کی بیوی کا انتقال ہوگیا ہے، وہ محکمہ صحت میں لیڈی ہیلتھ ورکر تھی، فوت ہونے کے ایک سال بعد تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز مستقل ہوگئیں اور تمام کی سابقہ سروس پندرہ سال تھی تو کیا اب ہم اس کی پینشن لے سکتے ہیں؟ اس کی تین بچیاں اور شوہر ہے، اس پینشن کا اصل حقدار کون ہے؟

جواب: واضح رہے کہ پینشن (Pension) کی رقم متعلقہ ادارے کی طرف سے عطیہ ہوتی ہے، اس لئے پینشن کی رقم ادارہ جس کے نام پر جاری کرے، وہی اس کا مالک ہوتا ہے، اس میں میراث کے احکام جاری نہیں ہوتے۔
لہذا اگر قانونی طور پر آپ کو مرحومہ کی طرف سے پینشن لینے کا استحقاق حاصل ہے تو آپ اسے لے سکتے ہیں، لہذا ادارہ پینشن جس کے نام پر جاری کرے گا، اصلا وہی اس کا مالک ہوگا، بعد میں پھر وہ چاہے تو اپنی خوشی و مرضی سے باقی ورثاء کو بھی اس میں سے حصہ دے سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (57/7، ط: دار الکتب العلمیة)
لأن الإرث إنمّا یجري في المتروك من ملك أو حق للمورث علی ماقال علیه الصلاۃ والسلام من ترك مالا أو حقا فهو لورثته۔

الدر المختار: (51/5، ط: دار الفکر)
الملك ما من شانه أن یتصرف فیه بوصف الاختصاص

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 354 Dec 24, 2022
lady health worker ki wafat k bad pension lene ka hokom /hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.