عنوان: "ذُو الْعَرْش" نام رکھنا(10122-No)

سوال: محمد ذوالعرش نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب: "ذُو الْعَرْش" (ذال کے پیش، لام کے جزم، عین کے زبر اور را کے جزم کے ساتھ) کے معنی ہیں "عرش والا"، چونکہ یہ صفت قرآن مجید میں اللّٰه تبارک وتعالیٰ کے لئے استعمال ہوئی ہے، اس لئے یہ نام رکھنا درست نہیں ہے، بہتر یہ ہے کہ مذکورہ نام کے بجائے انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللّٰه عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرلیں، یا کوئی بھی اچھے معنیٰ والا نام رکھ لیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البروج، الآیة: 14، 16)
وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ O ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُۙ O فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُؕ O

سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 4955، ط: دار ابن حزم)
عن أبي الدرداء قال: قال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: تُدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم فأحسنوا أسمائکم․

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 512 Dec 29, 2022
"zularsh" naam rakhna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.