عنوان: وبا كے خاتمے كے ليے لاؤڈ اسپیکر پر مغرب کے بعد سورہ تغابن پڑھنے كا اہتمام کرنا(10156-No)

سوال: چند ماہ پہلے ہمارے علاقے میں ایک وبا سے مویشی ہلاک ہونا شروع ہو گئے تھے جس میں لوگوں کا کافی نقصان بھی ہوا۔ ہمارے گاؤں کے ایک عالم صاحب نے مغرب کے بعد لاؤڈ سپیکر میں سورہ تغابن کی تلاوت کا اہتمام فرمایا۔ اب وبا تو کافی عرصے سے ختم ہو چکی ہے، مگر مذکورہ سورت کی تلاوت بلا تعطل جاری ہے۔ دوران تلاوت کچھ لوگ نماز و تسبیحات میں مشغول ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں شریعت کے حکم سے مطلع فرمائیں کہ کیا طرز عمل اختیار کریں، تاکہ لاعلمی کے باعث ہم کسی گناہ کے مرتکب نہ ہوں۔

جواب: عام حالات میں دیگر سورتوں کی طرح سورہ تغابن کی تلاوت بھی باعث برکت اور سبب سعادت ہے، تاہم پوچھی گئی صورت میں اس طرح لاؤڈ اسپیکر پر اس کی قراءت کا مستقل التزام واہتمام کرنا درست نہیں ہے، کیونکہ حضراتِ فقہاءؒ نے ایسی جہری قراءت سے منع فرمایا ہے جس سے لوگوں کے مختلف معمولات مثلاً: کام کاج، نیند، نماز اور قراءت وغیرہ میں حرج واقع ہوتا ہو، لہذا اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ تاہم اگر اپنے طور پر کوئی شخص لاؤڈ اسپیکر استعمال کیے اور لازم سمجھے بغیر اس کو پڑھ لے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوى الهندية: (316/5، ط: دار الفكر)
‌لا ‌يقرأ ‌جهرا عند المشتغلين بالأعمال ومن حرمة القرآن أن ‌لا ‌يقرأ في الأسواق، وفي موضع اللغو كذا في القنية.

رد المحتار: (660/1، ط: الحلبي)
وهناك أحاديث اقتضت طلب الإسرار، والجمع بينهما بأن ذلك يختلف باختلاف الأشخاص والأحوال كما جمع بذلك بين أحاديث الجهر والإخفاء بالقراءة ... قال بعض أهل العلم: إن الجهر أفضل لأنه أكثر عملا ولتعدي فائدته إلى السامعين، ويوقظ قلب الذاكر فيجمع همه إلى الفكر، ويصرف سمعه إليه، ويطرد النوم، ويزيد النشاط. اه. ملخصا، وتمام الكلام هناك فراجعه. وفي حاشية الحموي عن الإمام الشعراني: أجمع العلماء سلفا وخلفا على استحباب ذكر الجماعة في المساجد وغيرها إلا أن يشوش جهرهم على نائم أو مصل أو قارئ إلخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 466 Jan 12, 2023
waba k khatme / khatmay k liye loud speaker per bad az maghrib sorah / sora taghabun / taghabon ka ehtemam karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Bida'At & Customs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.