سوال:
اگر بچی کے ہاتھ پر پیشاب لگ جائے اور وہ پیشاب والے ہاتھ پیالے پر لگ جائیں جس کی وجہ سے وہ پیالہ آلودہ ہو جائے، اب اس پیالے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں یہ پیالہ ناپاک ہے، استعمال کرنے سے پہلے اس کو پاک کرنا ضروری ہے۔ اس پیالہ کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس پر اچھی طرح پانی بہا دیا جائے کہ اس پر سے نجاست زائل ہوجائے، نجاست زائل ہونے کے بعد یہ پیالہ پاک ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (42/1، ط: دار الفکر)
وما لا ينعصر يطهر بالغسل ثلاث مرات والتجفيف في كل مرة؛ لأن للتجفيف أثرا في استخراج النجاسة وحد التجفيف أن يخليه حتى ينقطع التقاطر ولا يشترط فيه اليبس. هكذا في التبيين هذا إذا تشربت النجاسة كثيرا وإن لم تتشرب فيه أو تشربت قليلا يطهر بالغسل ثلاثا. هكذا في محيط السرخسي.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی