resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: جوتوں پر مسح کرنے کا حکم

(39787-No)

سوال: السلام علیکم! اگر وضو کر کے موزے پہن کر جوتا پہن لیں تو کیا دوبارہ وضو کرنے کی صورت میں جوتوں پر مسح ہو جاتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ جوتوں وغیرہ پر مسح کرنے کی شرائط میں سے ایک اہم شرط یہ بھی ہے کہ اس میں پاؤں ٹخنوں سمیت چھپے رہیں، جبکہ عام طور پر استعمال ہونے والے جوتوں میں ٹخنے کھلے رہتے ہیں، لہٰذا عام جوتوں پر مسح کر نا درست نہیں ہوگا۔
تاہم اگر جوتے ایسے ہوں کہ باندھے بغیر ٹخنوں پر کھڑے رہیں، اور ان کو پہن کر کم از کم تقریباً تین میل (چار کلو میٹر اور آٹھ سو تیس میٹر) چل سکیں، نیز اس میں ٹخنوں سمیت پاؤں چھپے رہیں، اور وہ پانی کو جذب کرنے والے نہ ہوں، یعنی اگر ان پر پانی ڈالا جائے تو پانی پاؤں تک نہ پہنچے تو ایسے جوتوں پر مسح کرنا جائز ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (263/1، ط: دار الفکر)
(شرط مسحه) ثلاثة أمور: الأول (كونه ساتر) محل فرض الغسل (القدم مع الكعب) أو يكون نقصانه أقل من الخرق المانع، فيجوز على الزربول لو مشدودا....(و) الثاني (كونه مشغولا بالرجل) ليمنع سراية الحدث،....(و) الثالث (كونه مما يمكن متابعة المشي) المعتاد (فيه) فرسخا فأكثر.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity