عنوان: ایصال ثواب کے لئے قبر پر تلاوت کرنا(10256-No)

سوال: انتقال ہونے کے بعد چالیس دن تک قبر پر کون سی سورت پڑھی جاتی ہے؟ اور دفنانے کے بعد اونٹ کے ذبح ہونے کے وقت تک کون سی سورت پڑھی جاتی ہے؟

جواب: 1) میت کے ایصال ثواب کے لئے کسی بھی وقت قرآن مجید پڑھنا جائز ہے، اسی طرح قبر پر جاکر کسی بھی وقت ایصال ثواب کے لئے تلاوت کرنا بھی جائز ہے، البتہ چالیس دنوں تک قبر پر جاکر کسی مخصوص سورت کا پڑھنا احادیث مبارکہ سے ثابت نہیں ہے۔
2) تدفین کے بعد قبر کے سرہانے سورۃ البقرۃ کا اول (الم سے المفلحون تک) اور قبر کے پاوں کی طرف سورۃ البقرۃ کا اٰخر ( آمن الرسول سے سورت ختم ہونے تک) پڑھنا مستحب ہے۔ اسی طرح احادیث سے تدفین کے بعد قبر پر کچھ دیر ٹہرنا اور میت کی مغفرت اور ثابت قدمی کے لیے دعا کرنا بھی ثابت ہے۔
(نوٹ: حدیث نبوی میں تدفین کے بعد "کچھ دیر ٹہرنے" کے الفاظ آئے ہیں، جس کی تشریح حضرت عمرو بن العاص رضی اللّٰه عنہ نے "اونٹ ذبح کرکے اس کے گوشت کی تقسیم جتنے وقت" سے کی ہے، ان الفاظ کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اونٹ ذبح کیا جائے اور اس کا گوشت تقسیم کیا جائے، بلکہ صرف وقت کی مقدار کا اندازہ بتانا مقصود ہے اور عرب کے لوگ یہ کام بڑی پھرتی سے کم وقت میں مکمل کر لیتے تھے، مزید تفصیل کے لیے فتویٰ نمبر: 5509 دیکھیے)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 3221، ط: دار الرسالة العالمیة)
عن عثمان بن عفان قال: کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا فرغ من دفن المیت وقف علیہ، فقال: استغفروا لأخیکم وسلوا لہ التثبیت، فإنہ الآن یسئل".

مرقاة المفاتيح: (1229/3، ط: دار الفکر)
ثم قال السيوطي: وأما القراءة على القبر فجاز بمشروعيتها أصحابنا وغيرهم. قال النووي في شرح المهذب: استحب لزائر القبور أن يقرأ ما تيسر من القرآن، ويدعو لهم عقبها، نص عليه الشافعي، واتفق عليه الأصحاب، وزاد في موضع آخر: وإن ختموا القرآن على القبر كان أفضل.

مشکاۃ المصابیح: (538/1، ط: المکتب الاسلامی)
عن عبد الله بن عمر قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: "إذا مات أحدكم فلا تحبسوه وأسرعوا به إلى قبره وليقرأ عند رأسه فاتحة البقرة وعند رجليه بخاتمة البقرة" رواه البيهقي في شعب الإيمان.

رد المحتار: (237/2، ط: دار الفکر)
وكان ابن عمر يستحب أن يقرأ على القبر بعد الدفن أول سورة البقرة وخاتمتها.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1330 Feb 16, 2023
esaale sawab k liye qabar per tilawat / telawat karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.