سوال:
میں ایک سرکاری ادارے میں نوکری کر رہا ہوں، اس ادارے میں پانی کو انڈسٹری کے مختلف پراسس کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، پانی کو مختلف جگہوں پر پہنچانے کے لیے بڑے موٹر پمپ لگے ہیں، ان موٹر پمپ کے اندر سیل لگی ہوتی ہیں، اور ان سیل کے اندر سے صاف پانی گزارا جاتا ہے جو کہ پمپ کے اندر لگے شافٹ بیرنگ وغیرہ کو گرم نہیں ہونے دیتا، ان سیلوں سے پانی گزر کر ایک بڑی پائپ لائن میں مسلسل آتا رہتا ہے اور اس پانی کا ذائقہ بھی تبدیل ہو جاتا ہے یعنی کہ پانی میں کڑواہٹ پن آجاتا ہے۔ اس ساری تفصیل کے بعد آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس پانی سے وضو کیا جا سکتا ہے؟
جواب: پوچھی گئی صوررت میں اگر مذکورہ پانی کی کڑواہٹ کسی ناپاک چیز کے اثر سے نہ ہو تو ایسی صورت میں یہ پانی پاک سمجھا جائے گا، اور اس سے وضو کرنا جائز ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (185/1، ط: دار الفكر)
(وبتغير أحد أوصافه) من لون أو طعم أو ريح (ينجس) الكثير ولو جاريا إجماعا.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی