سوال:
ہمارے بلوچستان میں کبھی کبھار بعض علماء روزے یا عید کا اعلان کرتے ہیں، لیکن مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی نے اعلان نہیں کیا ہوتا ہے تو ایسی صورت میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کی اتباع ہم پر لازم ہے یا اپنےعلاقے کے علمائے کرام کی؟
جواب: واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چونکہ ولایتِ عامہ حاصل ہے، اس لیے رویت ہلال (چاند دیکھنے) کے تعین کے بارے میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ معتبر ہے اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کی پاس داری کرنا ملک کے باشندوں پر لازم ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ کسی بھی غیر سرکاری کمیٹی کو چونکہ ولایتِ عامہ حاصل نہیں ہے، اس لیے ان (غیر سرکاری کمیٹیوں) کا فیصلہ دوسرے لوگوں کے لیے حجت نہیں ہے۔
لہذا مقامی علمائے کرام کے فیصلے کے بجائے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر عمل کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوى التاتارخانية: (366/3، ط: مكتبة زكريا)
الفتاوی النسفیة: سئل عن قضاء القاضي برؤیة هلال شهر رمضان بشهادة شاهدین عند الاشتباه في مصر، هل یجوز لأهل مصر آخر العمل بحکمهم؟ فقال:لا، ولایکون مصرآخر تبعاً لهذا المصر، إنما سکان هذا المصر وقراها یکون تبعاً لهم.
جواهر الفقه: (484/3، ط: مکتبة دار العلوم کراتشي)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی