عنوان: لے پالک بیٹی کے لیے وصیت اور دو بھائیوں میں تقسیم میراث(10426-No)

سوال: ایک مرحومہ خاتون کی ملکیت میں چالیس لاکھ روپے ہیں، اس کی اولاد نہیں ہہے، صرف ایک منہ بولی بیٹی ہے اور اس خاتون کے دو بھائی حیات ہیں، شوہر کا اس سے پہلے انتقال ہوچکا ہے، میاں بیوی نے اپنی ملکیت منہ بولی بیٹی کے لیے وصیت کی ہے، اب منہ بولی بیٹی اور مرحومہ کے دو بھائیوں کو کتنا حصہ ملے گا؟

جواب: واضح رہے کہ لے پالک ببٹی حقیقی بیٹی کے حکم میں نہیں ہوتی ہے، لہذا جس شخص نے اس کو گود لیا ہے، اس کے ترکہ میں اس لے پالک کا کوئی حق و حصہ متعین نہیں ہے، ہاں ! البتہ پالنے والا اپنی زندگی میں بطورِ ھدیہ اسے کوئی چیز دے کر اسے مالک بنا سکتا ہے اور اسی طرح اس کے حق میں ایک تہائی ترکہ تک کی وصیت بھی کر سکتا ہے۔
لہذا پوچھی گئی صورت میں مرحومہ کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کی کل جائیداد منقولہ اور غیر منقولہ میں سے ایک تہائی (1/3) تک لے پالک بیٹی کے حق میں وصیت نافذ کی جائے گی، اس کے بعد مرحومہ کی بقیہ جائیداد دونوں بھائیوں میں آدھی آدھی تقسیم ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

التفسیر المظھری: (284/7، ط: مكتبة الرشدية)
فلا يثبت بالتبني شىء من احكام البنوة من الإرث وحرمة النكاح وغير ذلك

صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 6732)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَلْحِقُوا الْفَرَائِضَ بِأَهْلِهَا فَمَا بَقِيَ فَهُوَ لِأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ.

مرقاۃ المفاتیح: (2022/5، ط: دار الفكر، بيروت)
قَالَ النَّوَوِيُّ - رَحِمَهُ اللَّهُ - قَدْ أَجْمَعُوا عَلَى أَنَّ مَا بَقِيَ بَعْدَ الْفَرَائِضِ فَهُوَ لِلْعَصَبَاتِ يُقَدَّمُ الْأَقْرَبُ فَالْأَقْرَبُ فَلَا يَرِثُ عَاصِبٌ بَعِيدٌ مَعَ وُجُودِ قَرِيبٍ.

الفتاوی الھندیة: (90/6، ط: دار الفکر)
تصح الوصية لأجنبي من غير إجازة الورثة، كذا في التبيين ولا تجوز بما زاد على الثلث إلا أن يجيزه الورثة بعد موته وهم كبار ولا معتبر بإجازتهم في حال حياته، كذا في الهداية

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 260 May 02, 2023
lepalak / lay palak beti k liye wasiat / wasiyat or dou / 2 bhaio / bhaion me / mein taqseem e miras

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.