عنوان: حج اور عمرہ کی مسنون اور منقول دعاؤں کی بعض اہم کتب (10493-No)

سوال: حج میں خانہ کعبہ کو پہلی مرتبہ دیکھتے وقت اور میدان عرفات میں جو دعائیں اور مناجات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھیں اور جو دعائیں بزرگان دین نے ان موقعوں پر مانگی تھیں، ان کا اگر کوئی مجموعہ عنایت فرما دیں جس سے مستفید ہوا جا سکے۔ ایسا نہ ہو کہ اپنی ناقص عقل اور کم علمی کی وجہ سے اتنا قیمتی وقت اور موقع ضائع کر بیٹھیں، آپ کی عین نوازش ہوگی۔ جزاک اللہ خیرا

جواب: حج اور عمرہ کی عبادات کے دوران آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اولیاء اللہ رحمہم اللّٰہ نے جو مسنون ومقبول دعائیں مانگیں ہیں، ان دعاؤں کو مندرجہ ذیل کتب میں جمع کیا گیا ہے، لہذا حج اور عمرہ کے سفر میں اگر یہ کتب موجود ہوں تو بہت سی مسنون ومنقول دعائیں مانگنے میں آسانی ہو جائے گی:
1- انوار مناسک
حج اور عمرہ کے احکام ومسائل پر نہایت مفصل اور مدلل کتاب
(مصنفہ: مفتی شبیر احمد قاسمی صاحب دامت برکاتہم، طبع: مکتبہ یوسفیہ، دیوبند)
2- حج کی دعائیں
(مؤلفہ: مفتی عبد الرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم، طبع: مکتبۃ الاسلام، کراچی)
3- حج کا طریقہ قدم بقدم
(مؤلفہ: مفتی عبد الرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم، طبع: مکتبۃ الاسلام، کراچی)
4- عمرہ کا آسان طریقہ قدم بقدم
(مؤلفہ: مفتی عبد الرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم، طبع: مکتبۃ الاسلام، کراچی)
5- دعائے عرفات
(مؤلفہ: مفتی عبد الرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم، طبع: مکتبۃ الاسلام، کراچی)
6- دعاء والہانہ
(مؤلفہ: مفتی عبد الرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم، طبع: مکتبۃ الاسلام، کراچی)
7- حج وعمرہ کی آسان مسنون دعائیں
(انتخاب وترتیب: حضرت مولانا محمد یونس صاحب پالنپوری دامت برکاتہم، طبع: مکتبہ ابن کثیر)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 954 May 15, 2023
haj / hajj or umra / umrah ki masnon / masnoon or manqol duao / duaon ki baz ehem kutum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.