سوال:
سنا ہے کہ دوران حمل سورہ یوسف اور سورہ مریم کی تلاوت کرنی چاہیے، کیونکہ اس سے زچگی میں آسانی ہوجاتی ہے اور بچہ بھی خوبصورت پیدا ہوتا ہے۔ کیا ان باتوں کا شریعت میں کوئی ثبوت ہے؟
جواب: حاملہ عورت کے لیے "سورۃ یوسف" اور "سورۃ مریم" کے پڑھنے کی کوئی خاص فضیلت کسی آیت مبارکہ یا حدیث شریف سے ثابت نہیں ہے، البتہ اگر کوئی خاتوں دوران حمل ان سورتوں کی تلاوت کرتی ہے، تو شرعا اس میں کوئی حرج نہیں ہے، بشرطیکہ اس عمل کو لازم نہ سمجھا جائے۔
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی