عنوان: "اے اللہ! مجھے اپنے مقربین (خاص بندوں) میں شامل فرما اور میری والدہ کو حور عین میں سے بنا دیجیے" اس دعا کی تحقیق "(10524-No)

سوال: اے اللہ! مجھے اپنے مقرب بندوں میں شامل فرما اور میری والدہ کو حور عین (جنتی عورتوں) میں سے بنادے۔ کیا یہ دعا صحیح ہے؟ اور اگر اس کا کوئی حوالہ ہے تو وہ بتادیں۔

جواب: کسی صحابی رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے قول یا فعل کو "حدیثِ موقوف" کہا جاتا ہے۔ سوال میں مذکور حدیث "موقوف" ہے اور یہ ایک صحابی حضرت ابو نحیلہ رضی اللّٰہ عنہ کی دعا ہے، اس حدیث کی سند "صحیح" ہے۔
حدیث کا مکمل ترجمہ حسب ذیل ہے:
حضرت ابو نحیلہ رضی اللّٰہ عنہ (ایک جہاد میں انہیں تیر لگ گیا اور وہ زخمی ہو گئے) تو ان سے کہا گیا: اللّٰہ تعالیٰ سے اپنے لیے دعا کیجیے، تو انہوں نے یہ دعا فرمائی: "اے اللہ! میرے مرض (درد) کو کمی فرما اور میرے اجر میں کمی نہ فرما"، ان سے دوبارہ کہا گیا: اپنے لیے دعا کیجیے، اپنے لیے دعا کیجیے، اس پر انہوں نے یہ دعا فرمائی: "اے اللہ! مجھے اپنے مقربین (خاص بندوں) میں شامل فرما دیجیے اور میری والدہ کو حور عین میں شامل فرما دیجیے"۔ (الأدب المفرد للبخاری: حدیث نمبر: 504)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الأدب المفرد: (رقم الحدیث: 505، ص: 177، ط: دار البشائر الإسلامية - بيروت)

"حدثنا محمد بن يوسف قال: حدثنا سفيان، عن الأعمش، عن أبي وائل، عن أبي نحيلة، قيل له: ادع الله، قال: اللهم انقص من المرض، ولا تنقص من الأجر، فقيل له: ادع، ادع. فقال: اللهم اجعلني من المقربين، واجعل أمي من الحور العين".
والحدیث أورده الهيثمي في "مجمع الزوائد" ومنبع الفوائد ([باب في أبي نحيلة - رضي الله عنه، 9/ 398 (16090): "عن أبي نحيلة - رجل من أصحاب النبي - صلى الله عليه وسلم -: أنه رمي بسهم، فقيل له: انزعه، فقال: اللهم أنقص من الوجع ولا تنقص من الأجر، فقيل له: ادع، فقال: اللهم اجعلني من المقربين، واجعل أمي من الحور العين".
وقال: رواه الطبراني، ورجاله رجال الصحيح.

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1037 May 22, 2023
a Allah! mujhe apne muqarrabeen / muqarabeen (khas bando"me / mein shamil farma or meri walida ko hoore ain me / mein se / say bana dejiye" is dua ki tehqeeq

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.