سوال:
کیا بہن اپنے حصے پر قبضہ کرکے اسے اپنے بھائی کو دے سکتی ہے؟
جواب: واضح رہے کہ ترکہ تقسیم ہوجانے اور اپنے حصے پر قبضہ کرنے کے بعد اگر بہن خاندانی یا معاشرتی دباؤ کے بغیر اپنی دلی رضامندی سے اپنا حصہ کسی بھائی کو دینا چاہے تو ایسا کرنا شرعاً جائز اور معتبر ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (378/4، ط: رشیدیة)
"لايثبت الملك للموهوب له إلا بالقبض هو المختار، هكذا في الفصول العمادية".
بدائع الصنائع: (148/5، ط: دارالکتب العلمیة)
"معنى القبض هو التمكين، والتخلي، وارتفاع الموانع عرفا وعادة حقيقة".
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی