عنوان: نانا اور ماموں میں سے کفالت کس کے ذمہ ہے؟(10566-No)

سوال: میرا بہنوئی بارہ سال پہلے فوت ہوگیا تھا، جبکہ بہن بھی ڈیڑھ سال پہلے وفات پا گئی ہے، ان کی دو بچیاں شادی شدہ، جبکہ دو بچیاں اور دو بچے غیر شادی شدہ اور زیر تعلیم ہیں، رشتہ داروں میں ایک نانا اور ایک ماموں حیات ہیں، ان بچوں کی کفالت کی بنیادی ذمہ داری کس کی ہے اور کتنی عمر تک ہے؟

جواب: سوال میں پوچھی گئی صورت میں اگر آپ کی بہن کے دونوں بیٹے نابالغ ہیں، اور ان بیٹوں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کے پاس اتنا مال بھی نہیں ہے جس سے وہ اپنا خرچہ اٹھا سکیں، تو اس صورت میں ان بچوں کی کفالت ان بچوں کے نانا کے ذمہ ہوگی، بشرطیکہ نانا غنی ہوں اور ان بچوں کا خرچہ برداشت کرسکتے ہوں۔
یہ کفالت لڑکوں کے بالغ ہونے تک اور لڑکیوں کی شادی ہونے تک کی جائے گی، البتہ اگر ان بچوں کو میراث سے کچھ مال ملا ہو تو اس صورت میں ان پر ان کے مال میں سے خرچ کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھدایة: (449/2، ط: مکتبه رحمانیه)
والنفقة لكل في رحم محرم اذا كان صغيرا فقيرا او كانت امراة بالغة فقيرة او كان ذكرا بالغا فقيرا زمنا او اعمى.

و فيها ايضا (450/2، ط: مکتبه رحمانیه)
ولا تجب نفقتهم مع اختلاف الدين لبطلان اهلية الارث ولابد من اعتباره ولا تجب على الفقير لانها تجب صلة وهو يستحقها على غيره فكيف يستحق عليه.

رد المحتار: (625/3، ط: سعید)
القسم السادس: الأصول مع الحواشي، فإن كان أحد الصنفين غير وارث اعتبر الأصول وحدهم ترجيحا للجزئية ولا مشاركة في الإرث حتى يعتبر فيقدم الأصل سواء كان هو الوارث أو كان الوارث الصنف الآخر، مثال الأول ما في الخانية: لو له جد لأب وأخ شقيق فعلى الجد. اه ومثال الثاني ما في القنية: لو له جد لأم وعم فعلى الجد. اه. أي لترجحه في المثالين بالجزئية مع عدم الاشتراك في الإرث؛ لأنه هو الوارث في الأول، والوارث هو العم في الثاني.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 377 May 25, 2023
nana or mamo me / mein se / say kafalat kis k zimme / zimmey hai?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.