عنوان: صحت کارڈ اسکیم کے تحت کسی دوسرے شخص کے شناختی کارڈ/ ب فارم کی بنیاد پر مفت علاج کرنا اور کروانا(10605-No)

سوال: ہمارے ہاں صوبہ خیبر پختون خواہ کے اندر بڑے بڑے سرکاری اور بعض منتخب نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ سکیم کے تحت قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد اور 'ب' فارم کے حامل بچوں کے تمام چھوٹے بڑے آپریشن مفت کیے جاتے ہیں۔ بارہا ایسا مریض لایا جاتا ہے کہ اُسے فورا علاج /آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن اُس کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہوتا یا اگر وہ بچہ /بچی ہے تو وہ والدین کی لاپرواہی کی سبب فارم 'ب' کے تحت درج نہیں ہوا ہوتا ہے، مریض کی جان بچانے کے خاطر بعض ڈاکٹرز اس مریض کے کسی دوست /رشتہ دار کے کاغذات /قومی شناختی کارڈ یا فارم 'ب' استعمال کرکے آپریشن کردیتے ہیں اور یوں اُسی دوست /رشتہ دار کے کھاتے سے رقم ڈاکٹروں کے نام منتقل ہوجاتی ہے، لیکن بعض ڈاکٹرز کو ایسے آپریشن کرنے پر اطمینان نہیں ہوتا اور وہ انکار کردیتے ہیں کہ ایسا کرنا حکومت کو دھوکہ دینا ہے، ایک جانب اگر مریض کی تکلیف کا سوال ہے تو دوسری جانب مسلمان ڈاکٹر کی حلال روزی اور آخرت کی جواب دہی کا مسئلہ در پیش ہوتا ہے، ایسی اضطراری صورت حال ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ براہ کرم اس کی رہنمائی فرمادیں۔

جواب: صحت کارڈ اسکیم کے شرائط و ضوابط کے مطابق جو افراد علاج کرانے کے اہل نہیں ہیں، کسی اور کے شناختی کارڈ سے ان کا علاج کرانا جھوٹ، دھوکہ دہی اور حکومت کے ایک جائز قانون کی خلاف ورزی پر مشتمل ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہے، نیز ایسی صورتحال کا علم ہونے کے باوجود ڈاکٹر کا علاج کرنا بھی غلط کام میں معاونت کی وجہ سے درست نہیں ہے، اس سے اجتناب لازم ہے، البتہ اگر شدید مجبوری ہو یا اضطراری صورتِ حال ہو کہ علاج/آپریشن نہ کرنے کی صورت میں مریض کی جان یا کوئی عضو ضائع ہونے کا خطرہ ہو تو ایسی صورت میں اس اسکیم کے ذریعے غیر اہل مریض کا علاج / آپریشن کرنے کی گنجائش معلوم ہوتی ہے، لیکن علاج کرانے کے بعد اتنی رقم متعلقہ ادارے کو جمع کرادینی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فتح الباري لابن حجر: (300/5، ط: دار المعرفة)
اتفقوا على جواز الكذب عند الاضطرار.

المبسوط للسرخسي: (154/10، ط: دار المعرفة)
الضرورات تبيح المحظورات.

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 489 Jun 12, 2023
sehet card scheme k tehet / zarye kisi dosrey / dosray shakhs k shanakhti / id card, bey / bay form ki bunyad per muft / free ilaj / elaj / elaaj karna or karwana

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Medical Treatment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.