عنوان: سودی بینک کے ملازم کو قربانی میں شریک کرنا (10625-No)

سوال: میرے شوہر کے دوست بینک میں ملازمت کرتے ہیں، وہ ہمارے ساتھ قربانی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ان کا ہمارے ساتھ قربانی میں شامل ہونا صحیح ہے یا نہیں؟

جواب: سودی بینک کی ملازمت میں تفصیل ہے:
1) پہلی قسم کی ملازمت جس کا تعلق براہ راست سودی معاملات سے ہو، جیسے منیجر اور کیشئیر وغیرہ کی ملازمت، ایسی ملازمت بالکل حرام اور ناجائز ہے٬ اور ایسی ملازمت سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی حرام ہے، لہذا اگر وہ اسی حرام رقم سے کسی کے ساتھ قربانی میں شرکت کرے گا تو دیگر شرکاء کی قربانی بھی درست نہیں ہوگی، البتہ اگر وہ کسی سے حلال رقم قرض کے طور پر حاصل کرے اور اس سے قربانی کرے تو اس صورت میں قربانی درست ہو جائے گی۔
2) دوسری قسم سودی بینک کی وہ ملازمت ہے جس کا تعلق براہ راست سودی معاملات سے نہ ہو، نہ اس کا تعلق سود کے لکھنے سے ہو، نہ سود پر گواہ بننے سے، اور نہ سودی معاملات میں کسی قسم کی شرکت ہوتی ہو، جیسے چوکیدار کی ملازمت، ایسی ملازمت اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کے متعلق علماء کرام کی آراء مختلف ہیں، بعض علماء کرام فقہی دلائل کی بنیاد پر اس قسم کے ملازم کی آمدنی کو حرام قرار نہیں دیتے ہیں، البتہ احتیاط اسی میں ہے کہ اس قسم کے ملازم کے ساتھ بھی قربانی میں شرکت نہ کی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح مسلم: (باب لعن آکل الربا و موکله، رقم الحدیث: 106)
"لعن رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم آكل الربوا وموكله وكاتبه وشاهديه و قال: هم سواء “

الھدایة: (238/3، ط: دار احیاء التراث العربی)
"ولا يجوز الاستئجار على الغناء والنوح، وكذا سائر الملاهي"؛ لأنه استئجار على المعصية والمعصية لا تستحق بالعقد.

الهندية: (304/5، ط: دار الفکر)
" وإن كان كل واحد منهم صبياً أو كان شريك السبع من يريد اللحم أو كان نصرانياً ونحو ذلك لايجوز للآخرين أيضاً، كذا في السراجية. ولو كان أحد الشركاء ذمياً كتابياً أو غير كتابي وهو يريد اللحم أو يريد القربة في دينه لم يجزئهم عندنا؛ لأن الكافر لايتحقق منه القربة، فكانت نيته ملحقةً بالعدم، فكأنه يريد اللحم، والمسلم لو أراد اللحم لايجوز عندنا".

الموسوعة الفقھیة الکویتیة: (249/23، ط: دار السلاسل)
والمال الحرام كله خبث لا يطهر، والواجب في المال الحرام رده إلى أصحابه إن أمكن معرفتهم وإلا وجب إخراجه كله عن ملكه على سبيل التخلص منه لا على سبيل التصدق به، وهذا متفق عليه بين أصحاب المذاهب.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 227 Jun 14, 2023
sodi / soodi bank k mulazim ko qurbani me / mein shareek karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Qurbani & Aqeeqa

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.