سوال:
کچھ سوالات کے جوابات مطلوب ہیں:
۱) کیا قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ ڈال سکتے ہیں؟
۲) کیا قربانی کے جانور میں چار قربانی کے حصے اور دو حصے بیٹے اور ایک بیٹی کے عقیقے کا رکھ سکتے ہیں؟
۳) کیا عام دنوں میں ایک گائے میں تین بیٹوں اور ایک بیٹی کے عقیقے کے سات حصے رکھے جاسکتے ہیں؟
جواب: ۱) قربانی کے بڑے جانور (اونٹ، گائے، بھینس وغیرہ) میں عقیقہ کی نیت سے حصہ شامل کیا جاسکتا ہے۔ جو حصہ عقیقہ کی نیت کا ہوگا، وہ عقیقہ شمار ہوگا، باقی حصے قربانی کے شمار ہوں گے۔
۲) جی ہاں! بڑے جانور میں عقیقے کے دو حصے لڑکے کے اور ایک حصہ لڑکی کا رکھ کر باقی چار حصوں میں قربانی کا حصہ رکھا جا سکتا ہے۔
۳) جی ہاں! عام دنوں میں بھی سوال میں پوچھی گئی صورت کے مطابق عقیقہ میں چھوٹے جانور کے بجائے بڑے جانور میں سات حصے عقیقے کے رکھ سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن النسائی: (كِتَابُ الْعَقِيقَةِ، بَابٌ كَمْ يُعَقُّ عَنِ الْجَارِيَةِ، رقم الحدیث: 4217، ط: مکتبة المطبوعات الاسلامیة)
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ سِبَاعِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أُمِّ كُرْزٍ قَالَتْ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحُدَيْبِيَةِ أَسْأَلُهُ عَنْ لُحُومِ الْهَدْيِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «عَلَى الْغُلَامِ شَاتَانِ، وَعَلَى الْجَارِيَةِ شَاةٌ، لَا يَضُرُّكُمْ ذُكْرَانًا كُنَّ أَمْ إِنَاثًا»
بدائع الصنائع: (72/5، ط: دار الکتب العلمیة)
ولو أرادوا القربة؛ الأضحية أو غيرها من القرب أجزأهم سواء كانت القربة واجبة أو تطوعا أو وجبت على البعض دون البعض، وسواء اتفقت جهات القربة أو اختلفت بأن أراد بعضهم الأضحية وبعضهم جزاء الصيد وبعضهم هدي الإحصار۔۔۔۔وهذا قول أصحابنا الثلاثة وقال زفر - رحمه الله -: لا يجوز إلا إذا اتفقت جهات القربة بأن كان الكل بجهة واحدة۔۔۔۔۔۔(ولنا) أن الجهات - وإن اختلفت صورة - فهي في المعنى واحد؛ لأن المقصود من الكل التقرب إلى الله - عز شأنه - وكذلك إن أراد بعضهم العقيقة عن ولد ولد له من قبل؛ لأن ذلك جهة التقرب إلى الله تعالى - عز شأنه - بالشكر على ما أنعم عليه من الولد
رد المحتار: (326/6، ط: دار الفکر)
''وكذا لو أراد بعضهم العقيقة عن ولد قد ولد له من قبل؛ لأن ذلك جهة التقرب بالشكر على نعمة الولد ذكره محمد''.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی