سوال:
میرا سوال یہ ہے کہ ایک شخص چھوٹا پیشاب کرنے کے بعد ٹشو پیپر سے عضو تناسل بیٹھ کر اور اٹھ کر سکھالیتا ہے اور پانی سے استنجاء بھی کرلیتا ہے، وضو کرنے کے بعد اگر وہ عضو تناسل کو دبا دے اس سے قطرہ نکل جائے تو کیا دوبارہ وضو کرنا ہوگا یا صرف صاف کپڑے تبدیل کر کے نماز پڑھ لے؟
جواب: واضح رہے کہ پیشاب کا قطرہ نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، چاہے خود نکلے یا دبا کر نکالا جائے، لہذا سوال میں پوچھی گئی صورت میں عضو خاص دبا کر پیشاب کا قطرہ نکالنے سے وضو ٹوٹ جائے گا اور نماز پڑھنے کے لیے دوبارہ وضو کرنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (کتاب الطھارۃ، 9/1، ط: دار الفکر)
"منها ما يخرج من السبيلين من البول والغائط والريح الخارجة من الدبر والودي والمذي والمني والدودة والحصاة، الغائط يوجب الوضوء قل أو كثر وكذلك البول والريح الخارجة من الدبر."
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی