عنوان: عملیات کے ذریعے منگنی توڑنا(10674-No)

سوال: میری ایک بھانجی ہے، اس کے ساتھ اس کا کزن منگنی کرنا چاہ رہا تھا، لیکن بھانجی اور اس کے والدین نہیں دے رہے تھے، کیونکہ وہ لڑکا انتہائی بد اخلاق ہے حتیٰ کہ اپنی ماں کو گالیاں تک دیتا ہے۔ جس پر اس لڑکے نے یہ دھمکی دی کہ اگر آپ نے اس کی منگنی میرے ساتھ نہیں کی تو میں لڑکی کو جان سے مار دوں گا، اس طرح اس کے دادا نے بھی جائیداد سے بے دخل کرنے کی دھمکی دی۔
جس کی وجہ سے اس کے والدین نے مجبورا اس کی منگنی اس لڑکے سے کرا دی، لیکن میری بہن اور بھانجی ہر روز روتی ہیں کہ ہم اس رشتے کو کیسے ختم کریں؟ اب ہمارے پاس سوائے عملیات کے اور کوئی چارہ نہیں ہے تو کیا اس رشتے کو کسی با شرع عامل سے ختم کروا سکتے ہیں؟

جواب: سوال میں ذکر کردہ باتیں اگر درست ہوں اور واقعتاً مذکورہ لڑکی کی منگنی اس کے والدین پر دباؤ ڈال کر لڑکی ‏کی رضامندی کے بغیر کرائی گئی ہے تو ایسی صورت میں جائز عملیات کے ذریعے اس منگنی کو توڑنے کی شرعاً گنجائش ہے۔
واضح رہے کہ عملیات کے جائز ہونے کے لئے درج ذیل شرائط کا پایا جانا ضروری ہے:‏
‏1)‏ عمليات كسی جائز مقصد کے لئے ہوں، مثلاً: بیماری کے علاج یا سحر وجادو اور جنات کے اثرات کو ختم ‏کرنے کے لئے ہوں یا اپنے آپ سے کسی بڑے نقصان کو دور کرنے کے لئے ہوں، دوسروں کو ‏نقصان پہنچانے کے لئے نہ ہوں۔ ‏
‏2)‏ صرف ضرورت اور علاج کی حد تک عملیات پر اعتماد کیا جائے، اصل اور حقیقی مؤثر اللہ تعالیٰ کی ذات کو ‏ہی سمجھاجائے، یعنی عملیات کو طبّی علاج کی طرح صرف ایک سبب اور ذریعہ سمجھتے ہوئے یہ عقیدہ ‏رکھا جائے کہ اس میں تاثیر پیدا کرنے والے، شفاء دینے والے اور کام بنانے والے اللہ تعالیٰ ہی ہیں۔
‏3) ‏عملیات اور تعویذات آیاتِ قرآنیہ، اسمائے الٰہیہ، ماثور دعاؤں اور عربی یا کسی اور زبان کے ایسے جائز ‏کلمات پر مشتمل ہوں جن میں کفر و شرک اور گناہ کی بات نہ ہو، نیز شیاطین اور جنات سے مدد نہ ‏طلب کی جائے۔
بصورتِ دیگر عملیات کا سہارا لینا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (363/6، ط: دار الفکر)‏
ولا بأس بالمعاذات إذا كتب فيها القرآن، أو أسماء الله تعالى، ويقال رقاه الراقي ‏رقيا ورقية إذا عوذه ونفث في عوذته قالوا: إنما تكره العوذة إذا كانت بغير ‏لسان العرب، ولا يدرى ما هو ولعله يدخله سحر أو كفر أو غير ذلك، وأما ‏ما كان من القرآن أو شيء من الدعوات فلا بأس به اه‎.‎

کذ في فتاوی دار العلوم کراتشی: رقم الفتوی: 2488/62

والله تعالىٰ أعلم بالصواب ‏
دارالافتاء الإخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 615 Jul 10, 2023
amliat / amalyat / amliyat k zarye mangni / shadi torna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.