عنوان: بچی کا نام برجیس رکھنا (10711-No)

سوال: کیا لڑکی کا نام "برجیس" رکھنا صحیح ہے اور کا معنی کیا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ لغت کی کتابوں میں "بِرْجِیس" (باء اور جیم کے زیر، راء اور یاء کے سکون کے ساتھ) کے دو معانی آتے ہیں: (۱) سیاروں میں سے مشتری (Jupiter) سیارہ (۲) دودھ والی اونٹنی۔

مذکورہ دونوں معانی کو مدنظر رکھتے ہوئے بچی کا نام برجیس رکھنا اچھا نہیں ہے۔ اس کے ‏بجائے ازواج مطہرات یا دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام یا کوئی اور اچھے معنیٰ والا نام رکھ ‏لیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مسند البزار: (رقم الحدیث: 8540، ط: مکتبة العلوم و الحکم)‏
عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إن من حق الولد على ‏الوالد أن يحسن اسمه ويحسن أدبه.

القاموس المحيط: (فصل الباء، 532/1، ط: مؤسسة الرسالة)
البرجيس، بالكسر: نجم أو هو المشتري، والناقة الغزيرة.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 176 Jul 13, 2023
bachi ka naam barjeis / barjais rakhna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.