عنوان: بیٹی کا نام "روحاب" یا "روہاب" رکھنا (10726-No)

سوال: بیٹی کا نام روحاب یا روہاب رکھنا کیسا ہے؟

جواب: مختلف عربی اور اردو لغات کی طرف مراجعت کے بعد ہمیں روحاب اور روہاب کا لفظ واو کے ساتھ نہیں ملا، البتہ عربی لغات میں بغیر واؤ کے رُحَاب اور رُہَاب کا لفظ موجود ہے۔
رُحاب ( راء پیش، حا زبر اور با کے سکون کے ساتھ) " کشادہ اور بڑا " ہونے کے معنی میں آتا ہے، اس لیے بغیر واو کے یہ نام رکھنا درست ہے، جبکہ رُہاب ( راء پیش، ہا زبر اور با کے سکون کے ساتھ) "باطنی بیماری" کے معنی میں آتا ہے، لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔ اس کے ‏بجائے ازواج مطہرات یا دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام یا کوئی اور اچھے معنیٰ والا نام رکھ ‏لیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القاموس الوحید: (ص: 606، ط: ادارہ اسلامیات)
الرُّحاب: کشادہ، بڑا

و فيه أيضا: (ص: 675، ط: ادارہ اسلامیات)
الرُّهاب: طبِ باطنی میں اس بیماری کے خوف کو کہتے ہیں جو چار دیواریوں کے درمیان گھرے ہوئے علیحدہ مکان یا جگہ میں پائی جائے۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 570 Jul 18, 2023
beti ka naam " rohab" ya " rohaab" rakhna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.