عنوان: انتقال کے تین دن بعد تدفین سے پہلے نماز جنازہ پڑھنا (10742-No)

سوال: میں نے سنا ہے کہ تین دن کے بعد نماز جنازہ نہیں ہوتی تو جس شخص کا انتقال بیرون ملک ہوجائے اور پاکستان لاتے میت کو تاخیر ہوجائے تو نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

جواب: مستحب یہ ہے کہ مسلمان کا انتقال جس شہر میں ہو اسی شہر کے قبرستان میں اسے سپردِ خاک کیا جائے، کسی دوسرے شہر یا ملک بغیر کسی مجبوری کے منتقل کرنے کو فقہاء نے مکروہ لکھا ہے۔
میت کو منتقل کرنے سے پہلے اگر میت کی جنازہ نہیں پڑھی گئی ہو، یا اولیاء کی اجازت سے نہ پڑھی گئی ہو تو اس صورت میں دوسری جگہ منتقل کرنے کے بعد تدفین سے پہلے نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے، اس میں دنوں کی کوئی حد متعین نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوى الهندية: (485/4، ط: رشیدیه)
ويستحب في القتيل والميت دفنه في المكان الذي مات في مقابر أولئك القوم، وإن نقل قبل الدفن إلى قدر ميل أو ميلين فلا بأس به، كذا في الخلاصة. وكذا لو مات في غير بلده يستحب تركه فإن نقل إلى مصر آخر لا بأس به.

الدر المختار: (222/2، ط: سعید)
فإن صلی غیره أي غیر الولي ممن لیس له حق التقدم علی الولي و لم یتابعه الولي أعاد الولي ولو علی قبره۔


واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 483 Jul 20, 2023
inteqal /marne k teen / 3 din bad tadfeen / dafnaney se / say pehle namaze janaza parhna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.